تربت سے 5 افراد کی لاشیں برآمد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا-لیویز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 18 نومبر 2017 14:50

تربت سے 5 افراد کی لاشیں برآمد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا-لیویز
تربت (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18نومبر۔2017ء) بلوچستان میں تربت کے علاقے تاجبان کے علاقے سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لیویز کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 میں سے تین لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مقتولین کے نام عثمان قادر ،دانش علی اور بدرمنیر ہیں جن کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے بتایا جاتا ہے۔ عثمان قادر کا تعلق پور کلاں ، دانش علی کا رسول پور اور بدر منیر کا تعلق کسوکی سے ہے جبکہ دو افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو بھی تربت سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا اور مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں