تربت،وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی کاوشوں اورایف سی ساؤتھ کے تعاون سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے تربت کے پندرہ سو ضرورت مند گھرانوں میں مفت راشن تقسیم

منگل 28 مئی 2019 00:02

تربت،وفاقی وزیر زبیدہ جلال  کی کاوشوں اورایف سی ساؤتھ کے تعاون سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے تربت کے پندرہ سو ضرورت مند گھرانوں میں مفت راشن تقسیم
تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2019ء) وفاقی وزیردفاعی پیداوارزبیدہ جلال رند کی کاوشوں اورایف سی ساؤتھ کے تعاون سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے تربت کے پندرہ سو ضرورت مند گھرانوں میں مفت راشن تقسیم کی گئی،راشن کی تقسیم تربت کے علاقوں میری کلگ، گہنہ اور ڈہنک میں کی گئی، راشن کے کل پندرہ سو پیکٹ جن میں دس کلوآٹا، 10 کلو چاول، دس کلو گھی، 5کلو دا ل، آدھا کلو نمک، آدھا کلو چائے کی پتی، روح افزا کی ایک بوتل ہر پیکٹ میں شامل تھی۔

اس موقع پر میڈم زبیدہ جلال رند کی بہن اوربلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنمائوں میڈم رحیمہ جلال رند،کریمہ جلال رند، ظریف رندٹھیکیدار،ایف سی سائوتھ لفٹینٹ کرنل رازی، عبدالصمد، اسسٹنٹ کمشنر تربتخرم خالد اور علاقے کے دوسرے معتبرین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

راشن ملنے پر تربت کے ضرورت مند لوگوں نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار میڈم زبیدہ جلال، ایف سی سائوتھ بلوچستان اور حکومت متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پررحیمہ جلال رند نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے رمضان پیکج ہے جو زبیدہ جلال کی وجہ سے ممکن ہوا ہے انشا اللہ جلد ہی ان علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے،انہوںنے کہاکہ ہمارا مقصداپنے عوام کی خدمت کرنا ہے سیلاب ہو یا رمضان المبارک جب بھی کوئی موقع ملتاہے ہم اپنے عوام کے دہلیزپرپہنچ کرانکی خدمت شروع کردیتے ہیں راشن تقسیم کرنا اس سلسلے کی کڑی ہے ،پچھلے مہینے سیلاب ہوا تھا میڈم زبیدہ جلال نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کیاہے ،انہوںنے ایف سی سائوتھ کا بھی شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے ٹیم کو سیکورٹی فراہم کرکے راشن تقسیم کرنے میں تعاون کی۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں