یاسربی بگرنے غلط بیانی کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ،اے این ایف تربت

جمعرات 12 نومبر 2020 14:40

(تربت(آن لائن) بلوچستان کے شہرتربت کے رہائشی یاسربی بگراورجلال صالح نے گزشتہ روزتربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرکے الزام لگایاتھاکہ اے این ایف کے اہلکاروں نے انہیں بلاوجہ گرفتارکرکے تشدد کا نشانہ بنایاہے،اس حوالے سے اینٹی نارکوٹکس فورس تربت ضلع کیچ کے آفس سے جاری کردہ ایک وضاحتی پریس ریلیزبیان میں کہاگیاہے کہ یاسربی بگرنے پریس کانفرنس میں غلط بیانی کرکے اصل حقائق کو چھپاکر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے،حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ دنوں انسداد منشیات کے سلسلے میں اے این ایف کی ٹیم اپنی گاڑیوں میں معمول کی گشت پر تھی کہ تربت یونیورسٹی کے قریب بلیدہ جانے والی کچھے دشوارگزار روٹ پر شام 6بجے گاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران دو افراد ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے،انہوں نے وردی میں ملبوس اے این ایف کے اہلکاروں کودیکھ کر موٹرسائیکل گروک نالے کی طرف بھگائی ،بھگانے کی کوشش پر جنہیں مشکو ک سمجھ کر انکاتعاقب کرکے حراست میں لیا گیا، دو نوں مشکوک افرادنے اپنام یاسرعلی ولد بی بگرسکنہ سری کہن تربت اوردوسرے نے اپنا نام جلال شاہ ولدمحمدصالح سکنہ سری کہن بتایا،پھر انکو مشکوک حرکت کی بناپرضروری قانونی پوچھ گچھ کے بعد اُن کے شناختی کارڈاورموبائل فون تحویل میں لیکرانہیں چھوڑدیاگیاکہ وہ اپنے موبائل فون اورشناختی کارڈ لینے اپنے والدین کے ساتھ اے این ایف تربت کے دفترمیں آجائیں تاکہ قانونی تفصیلات والدین سے تصدیق کرسکیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پریس کانفرنس کرنے والے یاسرکیساتھ دوسرے شخص جلال نے بعد میںاپنے والد کے ہمراہ اے این ایف تربت کے دفتر میں آکر اپنی صفائی پیش کرکے تحریری وضاحت کی ہے ،اے این ایف کے بیان میں مزید کہاگیاہے کہ یاسر نے پریس کانفرنس میں یوسف ولدیارمحمدسکنہ میری بگ کو اپنا ساتھی بتایاتھا جبکہ یوسف نے بھی اے این ایف تربت کے تھانے میں آکرتحریری وضاحتی بیان دے دیاہے کہ انکا یاسربی بگرسے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے غلط بیانی کی ہے،اے این ایف نے مزید کہاہے کہ انکے شناختی کارڈ اورموبائل فون بھی حوالے کئے جاچکے ہیں اسلئے اے این ایف سوشل میڈیا پر من گھڑت اورحقائق کے برعکس خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہے،اے این ایف ایک ذمہ دارادارے کی حیثیت سے مقامی لوگوں کی تعاون سے منشیات کیخلاف جنگ میں کمربستہ ہے۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں