کوآرڈنیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالرؤف رند، ودیگر کی آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجرجنرل سرفرازعلی سے ملاقات

بدھ 18 نومبر 2020 16:39

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2020ء) ذکری کمیونٹی کے مذہبی مقام کوہ مرادکے اندر واقع ایف سی پوسٹ کی منتقلی کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میر عبدالرؤف رند، ذکری کمیونٹی کے سرکردہ پیشوا سید بھائیان عادل اور نامور سیاسی و سماجی شخصیت میر ابوبکر دشتی نے آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجرجنرل سرفرازعلی سے ان کے دفترمیں ملاقات کی، ذکری کمیونٹی کے سرکردہ پیشوا سید بھائیان عادل نے میڈیا نمائندوں کوبریفنگ میں بتایاکہ کوہ مراد کے احاطہ کے اندر ایف سی پوسٹ کی وجہ سے ذکری کمیونٹی کے افراد کو شدید مشکلات درپیش تھیں چونکہ یہ ہمارا مقدس اور مذہبی مقام ہے اس لئے اس کے تقدس کوبرقرار رکھنے اور ذکری کمیونٹی کے افراد کی آسانی کی خاطرمیں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے گزشتہ روز دورہ پسنی کے دوران اپنی رہائش گاہ پر ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوآرڈینیٹر میرعبدالرؤف رند کو ایف سی حکام سے رابطہ کرکے اس معاملہ کوحل کرنے کی ہدایت کی، جس پر بد ھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میر عبدالرؤف رند کے ہمراہ ہم نے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ہیڈکوارٹر جاکر آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجرجنرل سرفراز علی سے تفصیلی ملاقات کی اور اس متعلق بریف کیا، معروف شخصیت میر ابوبکر دشتی نے بھی ہمراداری کی، آئی جی ایف سی نے ہماری گزارش سے اتفاق کرتے ہوئے ہمیں یقین دلایااورکہاکہ یہ پوسٹ چونکہ سیکورٹی نکتہ نگاہ سے اہمیت کاحامل ہے اس لئے ایف سی پوسٹ کو کوہ مراد کے احاطہ سے نکال کر باہر کسی مناسب جگہ پر قائم کیا جائے گا اس سلسلے میں ذکری کمیونٹی کے سربراہاں سے مشاورت کرکے نئی جگہ کاتعین کی جائے گی، ذکری کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان،آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجرجنرل سرفرازعلی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میرعبدالرؤف رند اور میر ابوبکر دشتی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں