تربت، شیر محمد جوسکی ایک ایماندار،نڈر اور سچی بات کرنے والے انسان تھے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

پیر 15 جولائی 2019 22:33

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراورسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ شیر محمد جوسکی ایک ایماندار،نڈر اور سچی بات کرنے والے انسان تھے جھنوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت اور اصولوں پر گزاری انکی ناگہانی موت نیشنل پارٹی اور معاشرے کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے جس کی برپائی شاہد ممکن ہو آج وہ ہم میں نہیں ہیں لیکن اسکی سماجی و سیاسی خدمت رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی مجھے امید ہے کہ انکے فرزند اپنے والد کے فلسفے اور سوچ کو آگے بڑھائیں گیانھوں نے کہا کہ نادیدہ قوتیں بلوچستان کو غیر سیاسی بنانے کی سازشوں مین مصروف عمل ہیں اسکو ناکام بنانے کیلئے بلوچستان کے سیاسی الائنس کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے انھیں بلوچستان کے ہر مسلے کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا جو سیاسی، مذہبی اور جمہوری قوتوں کیلئے قابل قبول ہو ہر پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ اپنی سوچ و فکر کے مطابق عوام کو منظم کریں تاکہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکے انھوں نے کہا کہ یونیورسٹیز، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں سیاسی کارکنوں کو ختم کرنے کی کوششیں پارلیمنٹ میں اشرفیہ کو بیٹھانا ہے تاکہ سیاسی قوتوں کیلئے مشکلات پیدا کی جاسکیں نیشنل پارٹی پالیمانی جدوجہد پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت ہے یہ پارلیمنٹ ہو یا باہر بلوچستان کی سائل و وسائل کی جنگ لڑتی رہے گی انھوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران سے تعلق خراب ہونے کی صورت میں خطے میں ابتر صورتحال پیدا ہوگی جس کا خمیازہ بلوچستان کے ہر عوام کو بھگتنا ہوگی انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی اور بے روگاری کا ایک طوفان برپا کردیا ہے ٹیکس کی آڑ میں عوام کے منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہے تاجران برادری پر ظالمانہ ٹیکس کا نفاذ عوام دشمنی ہے نیشنل پارٹی جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے ٹیکس کے معاملے پر تاجر برادری کے ساتھ ہیں،انہوں نے ان خیالات کااظہارنیشنل پارٹی کیچ کے زیر اہتمام تربت سرکٹ ہائوس میں حاجی شیر محمد جوسکی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ،تعزیتی ریفرنس میں نیشنل پارٹی، بی ایس او پجار کے رہنمائوں اور کاکنوں کے علاوہ انجمن تاجران کے نمائندوں اور کیچ کے دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ ابوالحسن بلوچ ،نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی صدر محمد جان دشتی، نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب صدر مشکور انور، مرکزی رہنماانجینئر حمید بلوچ، طارق بابل،اعجاز علی محمد،بی ایس او پجار تربت زون کے صدر نوید تاج،بی این پی کے رہنما سید جان گچکی،جماعت اسلامی کیچ کے رہنما غلام یاسین بلوچ،پیپلز پارٹی کیچ کے ضلعی صدر حاجی قدیراحمد، انجمن تاجران کے نمائندے حاجی کریم بخش اور دیگرنے کہا کہ شیر محمد جوسکی علاقے کیلئے ایک انمول نگینہ تھے جس کے کھوجانے سے معاشرے کا ہر فرد افسردہ ہے وہ عیدی سے کم تر شخصیت نہیں تھے ہر سماجی ایشو پر وہ اول دستے کا کردار ادا کرتے تھے جس کی کمی کا احساس ہم ہر فورم پر ہوگا انکے سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں