کرونا وبا سے نمٹنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈر مشترکہ طور پر کام کریں،میر عبد الرئوف رند

لوگوں کو ریلیف کے سامان پہنچانے کیلئے حکومت کے ساتھ ملکر ایک مربوطن حکمت عملی ترتیب دیں ،کو آرڈینیٹر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اجلاس سے خطاب

بدھ 8 اپریل 2020 23:24

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میر عبدالرؤف رند اور کمشنر مکران طارق قمر بلوچ کی مشترکہ صدارت میں کرونا وائرس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقدنہوا۔ جس میں ڈی پی اون کیچ نجیب پندرانی،ن ریجنل ڈائریکٹرن این۔ آر۔ ایس۔ پی۔ ڈاکٹر لعل جان ، ایس۔ پی۔او۔ تربتن کے سربراہ محراب بلوچ، کنوینر کیچ سول سوسائٹی التاز سخی ، انجمن تاجران تربت کے راہنما غلام اعظم دشتی کے علاوہ دیگر غیر سرکاری اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میر عبدالروف رندنے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پورا معاشرہ متاثر ہے اور ہمیں چاہیے کہ اس نازک موقع پرکرونا وبا سے نمٹنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈر مشترکہ طور پر کام کریں اور لوگوں کو ریلیف کے سامان پہنچانے کیلئے حکومت کے ساتھ ملکر ایک مربوطن حکمت عملی ترتیب دیں تاکہ معاشرے کے پسماندہ ترین طبقے کو اسکا فائدہ فوری طور پر پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میںن صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کرونا وائرس کے تدارک کے لئے محکمہ صحت۔محکمہ داخلہ اور دیگر اداروں کے درمیانن ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہین۔ اور اس حوالے سے حکومت بلوچستان نے مختلف ضلعوں میں آہیسولیش وارڈ اور قرنطینہ کے مراکز قائم کیے ہیں۔تاکہ اس وبائی مرض کو بلوچستان میں پھیلنے سے روکا جاسکے۔

اس دوران کمشنر مکران طارق قمر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ایک وبائی مرض ضرورن ہے مگر احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس بیماری کو بہت حد تک قابو کیا جاسکتا ہے ا ور اس سلسلے میں ہمیں چاہیے کہ ہم عوام کے اندر اس وبائی مرض کے بارے میںآگاہی پیدا کریں تاکہ جانی نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔ اس دوران انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئین حکومتی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور اپنا زیادہ تر وقت گھر میں گزاریں تاکہ اس جان لیوا بیماری سے بچا جاسکے۔

اس دوران میٹنگ کین شرکاء کی جانب سین اس بات پر اتفاق کیا گیا کرونا وائرس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہا ڑی پر کام کرنے والا مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور سلسلے میں حکومت اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئین مقامی غیر سرکاری اداروںن کے ساتھ ملکر انکو راشن اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریگی۔ جبکہ اجلاس میں تمام سماجی تنظیموں کے درمیان روابط کو مضبوطن بنانے، ہم آہنگی کو فروغن دینین ،لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والوںن میں راشن کی فراہمی،وسائل پیداکرنے کے میکنزم اور دیگر چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئی" کیچ ڈیزاسٹر ریسپانس فورم" کا قیام عمل میں لایا گیا ۔

اور این آر ایس پی کے ڈائریکٹرن ڈاکٹر لعل جان بلوچ کو اتفاق رائے سے اس فورم کا کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا۔ بعدازاں کیچ ڈیزاسٹر ریسپانس فورم کی کور کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔جس میں محکمہ صحت اور انتظامیہ کے علاوہن میر عبدالرؤف رندکوآرڈینیٹر ٹو سی ایم بلوچستان،اعجاز احمد فوکل پرسن ریلیف این جی اوز اینڈ پبلک ریپریزنٹیٹوز،قدیر لقمان سوشل ویلفیئر آفیسر،التیاز سخی کنوینر کیچ سول سوسائٹی،نمحراب بلوچ سربراہن ایس پی او،غلام اعظم دشتی راہنمان انجمن تاجران کیچ،زرگل زبیر چیئرپرسن رائزنگ یوتھ اف بلوچستان ،معراج روشن جنرل سیکریٹری کرونا آگہی مہم کیچ ،حاجی کریم بخش صدر الخیر ٹرسٹ،غلام یاسین الخدمت کمیٹی،تنویر ودار سماجی رہنما،ارشاد اختر صدرن پریس کلب تربت اور گلزار گچکی سماجی راہنما کو ممبر کور کمیٹی میں اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں