ضلع کیچ کی114 برطرف ٹیچرز کی عدم بحالی کیخلا ف علامتی بھوک ہڑتا ل کیمپ کے اختتام پر احتجاجی ریلی

ہفتہ 13 جون 2020 23:53

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2020ء) ضلع کیچ کی114 برطرف ٹیچرز کی عدم بحالی کیخلاف ٹیچرز ایکشن کمیٹی کیزیراہتمام تربت پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال قائم ،کیمپ کیاختتام پربرطرف ٹیچرز نے احتجاجی ریلی ،فدا شہید چوک پرمظاہرہ کیا، گھنٹوں تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی، ٹریفک بند ہونیکی وجہ شہریوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ اور مظاہریمیں مرد و خواتین اساتذہ نے شرکت اور سابقہ ای ڈی اوکے خلاف نعرے بازی کی اور اپنی بحالی کا مطالبہ کیا اورکہا کہ اساتذہ کی بحالی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال ملازمت کی بحالی تک جاری رہے گی بلا وجہ ہمیں ملازمت سے برطرف کرنا ہمارے بچوں کے مسقبل کو داو پر لگایا گیا ہے اورکئی خاندانوں کو فاقہ کشی پرمجبور کیا جارہا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ برطرف تمام ٹچبرز کو عزت اور وقار کے ساتھ بحال کیا جائے اور سابق ای ڈی او اور انکے حواریوں پر مقدمہ چلایا جائے تاکی آئندہ کوئی بھی اپنی ذاتی مفادات کی خاطر غریب ملامین کو بھنٹ نہ چڑھائے،بر طرف اساتذہ سے اظہاریکجہتی کیلئے بھوک ہڑتال کے پہلے دن سیاسی و سماجی تنظیموں کے علاوہ ٹیچرز یونین کے نمائندوں نے شرکت کی اور ان سے ہمدردی کے تاثرات بیان کیئے۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں