انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ زامران کی جانب سے مینازبلیدہ میں منشیات کے خلاف گرینڈ جرگہ کا انعقاد

بدھ 12 اگست 2020 23:53

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ زامران کی جانب سے مینازبلیدہ میں منشیات کے خلاف گرینڈ جرگہ کا انعقاد۔ بلیدہ اور زامران کے مختلف دیہاتوں اور گائوں سے علاقائی معتبرین کے علاوہ نوجوانوں کا ہزاروں کی تعداد میں شرکت۔جرگہ میں منشیات کے عادی افراد کو مفت علاج کی سہولت دینے کے لیئے اپنی مدد آپ کے تحت RHC میناز میں تمام سہولیات سے آراستہ منشیات بحالی سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔

گرینڈ جرگہ میں بلیدہ اور زامران کو منشیات سے مکمل پاک صاف بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔سینکڑوں نوجوانوں نے رضاکارانہ بنیاد پر انسدادِ منشیات کمیٹی میں شامل ہوکر جدوجھد کے لیئے نام پیش کیئے۔ گرینڈ جرگہ میں انسدادمنشیات کمیٹی بلیدہ زامران کے چیئرمین اورسماجی شخصیت حاجی برکت بلیدی کے علاوہ قبائلی شخصیت سابق سنیٹر میر محمد اسلم بلیدی، سابق ایم پی اے میر فتح محمد بلیدی، شے نزیر احمد، حافظ صلاح الدین سلفی، حیات عبدالحق، کامریڈ ظریف رند، شاہ فیصل، مولانا خلیل بلیدی،حافظ اسماعیل زامرانی اور دیگر شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلیدہ زامران سمیت پوار بلوچستان منشیات کی لت میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے ہمارا مستقبل اورنوجوان نسل تباہ ہوگئے ہیں، بلیدہ جیسے پسماندہ علاقے میں بنیادی سہولت زندگی موجود نہیں مگر منشیات ہر جگہ آسانی کے ساتھ دستیاب تھی جس کی وجہ سے پورا زامران اور بلیدہ متاثر ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہاں کے نوجوان نسل نے جب اس برائی کو تیز رفتاری کے ساتھ علاقہ کو تباہ ہوتے ہوئے کیا تو وہ اس کے خلاف اٹھ گئے اور ایک تحریک کی صورت میں خود کو منظم۔کیا۔ اس تحریک کا آغاز الندور سے ایک عورت نے اپنی بچوں کے ساتھ کیا جب اس نے محسوس کیا کہ اس کے گھر میں کوئی مرد ایسا موجود نہیں جو گھر کی ذمہ داری اٹھائے کیوں کہ تمام مرد منشیات کی زہر کا شکار تھے اس عورت کی دیکھا دیکھی پورے زامران اور بلیدہ سے ایک تحریک بپا ہوئی جس کی بدولت اب تقریبا 90 فیصد منشیات فروشی کا خاتمہ کیا گیا ہے جبکہ اس کے میں گرفتار نوجوانوں کو علاج کی سہولت دینے کے لیئے اپنی مدد آپ کے تحت منشیات بحالی مرکز بھی بنایا گیا ہے جہاں پہ مفت علاج کی سہولت مہیا ہوگی اور اس کی نگرانی رضاکار کریں گے انہوں نے کہا کہ بلیدہ منشیات کے خلاف جنگ میں ایک استعارہ بن گیا ہے اب ہر جگہ بلیدہ زامران کی۔

مثال دے کر نوجوان آٹھ رہے ہیں یہ انقلاب بہت جلد بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ انہوں نے کہا۔کہ بلیدہ اور زامران نے اتحاد و اتفاق کا عملی ثبوت دے کر اس جنگ میں ایک تاریخ رقم۔کی ہے ہمارے علاقہ کا نام جن حوالوں سے بدنام تھا اب مثال بنتا جارہا ہے جو قابل فخر بات ہے جرگہ میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نوجوان جہد کار ظہور احمد نے انجام دیئی

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں