بارڈر بندش کسی صورت قبول نہیں ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

تیل کاروبار پر بندش کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ،ایران بارڈر سے مکران اور بلوچستان کے عوام کا روزگار وابستہ ہے،سابق وزیر اعلی بلوچستان

پیر 24 مئی 2021 23:59

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2021ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تربت میں مری آباد یونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بارڈر بندش کسی صورت قبول نہیں تیل کاروبار پر بندش کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ایران بارڈر سے مکران اور بلوچستان کے عوام کا روزگار وابستہ ہے۔ ایران بارڈر پر پرچی سسٹم کسی صورت بھی مناسب نہیں ہے۔

اجلاس سے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، سینٹر میر محمد اکرم دشتی، واجہ ابوالحسن، بوھیر صالح، نثار بزنجو،سیٹھ اعجاز، جاوید یونس،مختار مری ،مشکور انور، گہرام مری اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ تربت مری آباد سے وڈیرہ علی بخش مری اور امید علی مری کی قیادت میں متعدد افراد نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے مری آباد تربت میں خطاب کرتے ہوئے کھاکہ مری بلوچوں نے بہت مشکلات و مسائل کا سامنا کیا ہے زندگی کے نشیب و فراز سے گزر کر آکر کیچ میں آباد ہوئے ہیں کیچ بلوچ عوام کی سرزمین ہے اور مری اپنے وطن میں آباد ہیں انھوں نے کھاکہ ایران بلوچستان بارڈر پر سیکورٹی فورسز مری بلوچوں کی شناختی کارڈ پر کوہلو ایڈریس پر اعتراضات اٹھا رہے ہیں جو کسی صورت بھی جائز نہیں۔

بلوچ جہاں بھی بلوچستان میں آباد ہیں وہاں کا مقامی ہے لہذا ان پر بے جاہ اعتراضات کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔ انھوں نے کھاکہ مری بلوچ جہاں بھی جائیں اپنے سیاسی پارٹی کی پرچار کریں منضم و متحرک پارٹی کے بغیر بلوچستان کے قومی سیاسی مفادات کا حصول کسی صورت ممکن نہیں ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی قومی پارٹی اور جدوجہد ہے انھوں نے کہاکہ مری علاقہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن لوگ کسم پرسی کی زندگی گزار رہے ہیں مری بلوچوں کو اب مشرق کے بجائے مغرب کی جانب سفر کرنا چائے جہاں اس کی رسم و رواج اور ثقافت بالکل محفوظ رہے گا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ 25 مئی کو شام پانچ بجے تربت میں قومی رہنما قاضی غلام رسول کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے تمام کارکنان وقت پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں