n تربت،آل پارٹیز کیچ کی نومنتخب کابینہ کا تعارفی اجلاس

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت پر قاتلانہ حملہ کی مذمت،جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالحئی کی شہادت پر ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی

اتوار 30 مئی 2021 20:20

) تربت (آن لائن)آل پارٹیز کیچ کی نومنتخب کابینہ کا تعارفی اجلاس اتوار کو کنوینر نصیراحمدگچکی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، امن وامان کی تشویشناک صورتحال، باڈر ٹریڈ میں درپیش مسائل، ٹارگٹ کلنگ اور لوڈشڈنگ کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ اجلاس کے دوران نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت پر قاتلانہ حملہ کی مذمت اور جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالحئی کی شہادت پر ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔

شرکا نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کا قیام اور اس کی موجودگی غیر سیاسی قوتوں کے لیے چیلنج ہے، اپنی قیام سے آل پارٹیز سیاسی شعور پھیلانے کی کوشش کررہی ہے جس میں کامیابی حاصل رہی، آل پارٹیز کیچ کے رہنماں نے کہاکہ آل پارٹیز کیچ مکران کی سطح پر مسائل کی حل کیلئے گوادر اور پنجگور کے آل پارٹیز کیساتھ رابطہ کریگی، مسائل کی حل کیلئے مشترکہ جدوجہد اور اتحاد واتفاق کامیابی کی ضمانت ہے، انکا مزید کہناتھا کہ کیچ سیاسی کارکنوں اور باشعور عوام کی سرزمین ہے، سیاسی رواداری اور سیاسی شعور کافروغ ہم سب کی زمہ داری ہے، اس وقت امن وامان کا مسئلہ سنگین تر ہوتا جا رہاہے،سیکیورٹی ادارے امن وامان کے قیام میں مکمل طورپر ناکام ہیں، سیاسی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ سے سیاسی فضا کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسکی آل پارٹیز کیچ سختی سے مذمت کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ باڈر کامسئلہ انتہائی اہم مسئلہ ہے لوگوں کازریعہ معاش ان سے وابستہ ہے باڈر بندش سے یہاں بیروزگاری ومہنگائی میں اضافہ ہوتاہے جو جرائم بڑھنے کاسبب بنتاہے، آل پارٹیز کیچ کاموقف واضح ہے کہ باڈر ہماری معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کاروبار سے وابستہ لوگوں کو باڈروں میں مختلف مسائل کاسامناہے متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ اس روزگار پر قدغن لگانے سے پہلے عوام کومتبادل زریعہ روزگار فراہم کریں،یہ روزگار صدیوں سے جاری ہے مگر حالیہ دنوں میں عوام کیلئے باڈرز نوگوایریاز بنادیئے گئے ہیں، اس موقع پر آل پارٹیز میں شامل نیشنل پارٹی کے ضلع صدر مشکورانور، جنرل سیکریٹری فضل کریم، بی این پی عوامی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن خلیل احمدتگرانی، پی این پی عوامی کے خان محمدجان گچکی، خالد رضا، جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا عبدالحفیظ مینگل، مولانا محمدعلی شیرانی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے رہنما یلان زامرانی،جماعت اسلامی کے رہنما شاہ جان بلوچ، کیچ سول سوسائٹی کے کنوینئر التازسخی، عومر ہوت، مکران بارکے عبدالمجید دشتی، آل پارٹیز کیچ کے ڈپٹی کنوینئر حاجی عبدالعزیزدشتی، انفارمیشن سیکرٹری شے ریاض احمد ودیگر بھی مودتھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جمعیت علما اسلام پنجگور کے رہنما مولانا عبدالحئی مدنی کے قتل اور ملابرکت پر حملہ اور ٹارگٹ کلنگ کے دیگر واقعات کی سخت مذمت کی گئی، جبکہ مولانا عبدالحئی مدنی کیلئے اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں