عمرکوٹ شہرکے قدیمی قبرستانوں پرقبضے اوردیکھ بھال،صفائی ستھرائی نہ ہونے پر عمرکوٹ کے سماجی شہری حلقوں کی جانب سے احتجاج مظاہرہ کیاگیا

بدھ 23 جون 2021 17:17

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) عمرکوٹ شہرکے قدیمی قبرستانوں پرقبضے اوردیکھ بھال،صفائی ستھرائی نہ ہونے پر عمرکوٹ کے سماجی شہری حلقوں کی جانب سے احتجاج مظاہرہ کیاگیا۔قبرستانوں کی دیکھ بھال نہ ہونے صفائی ستھرائی نہ ہونے پربدھ کوعمرکوٹ کے معروف سماجی رہنما سابق کونسلر شوکت ادیپوری ،حاجی صابر علی ، جاوید ادیپوری ،اصغر علی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

اس موقع پر سماجی رہنما شوکت ادیپوری نے کہا کہ انسان کی آخری آرم گاہ قبرستان ہے مگر افسوس کہ اب قبرستان بھی لینڈ مافیا ٹبر مافیا سے محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ افسوس ہے کہ کروڑوں روپے بجٹ رکھنے والی میونسپل ایڈمنسٹریشن قبرستانوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلیے تیار نہیں ہے برسوں پرانے ان قدیمی قبرستانوں میں نہ تو پانی کا کوئی بندوبست ہے اور نہ ہی بجلی کا قبرستانوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے سے اور پودوں کو پانی نہ ملنے سے درخت سوکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیاکہ قبرستانوں میں صفائی ستھرائی پانی بجلی وغیرہ کا انتظام کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ عمرکوٹ سٹی کے برسوں پرانے قدیمی قبرستان جن میں گودام والا قبرستان اور عیدگاہ والا قبرستان سمیت دیگر قبرستانوں شامل ہیںمیں صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کا کوئی بندوبست نہیں ہے بااثر لینڈ مافیا نے قبرستانوں کی زمین پر قبضے کرنا شروع کردیاہے ۔

تو دوسری طرف بااثرٹبر مافیا نے قبرستانوں سے بڑی تعداد میں درخت کٹوا کر فروخت کردیئے ہیں۔پولیس ، ضلعی انتظامیہ ،میونسپل ایڈمنسٹریشن کوئی ایکشن لینے کے لیے تیار نہیں ہے ۔سماجی رہنماحاجی صابر علی نے کہاکہ میونسپل ایڈمنسٹریشن لاکھوں روپے دیگر فضول کاموں میں لگادیتی ہے مگر ان قبرستانوں بہتری اور مناسب انتظامات کرکے ہم اپنی جگہ سے عاقبت سنوار سکتے ہیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ،ڈسٹرکٹ انتظامیہ میونسپل ایڈمنسٹریشن نے مطالبہ کیاکہ قبرستانوں پر سے بااثر لینڈمافیا سے قبضے ختم کرائے جائیں،قبرستانوں میں پانی بجلی اوردیکھ بھال کیلیے مالی اور چوکیدار مقرر کیے جائیں۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں