عمرکوٹ : پیپلز پارٹی کے اصولی اور جفاکش رہنما اور سابق ایم پی اے علی مردان شاہ کی دوسری برسی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرحوم سید علی مردان شاہ کی پیپلز پارٹی کے لئے خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کی

بدھ 19 جنوری 2022 23:00

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) پیپلز پارٹی کے اصولی اور جفاکش رہنما اور سابق ایم پی اے علی مردان شاہ کی دوسری برسی تقریب ان کے آبائی گاؤں کاروڑو سید میں منعقد کی گئی جس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اس برسی تقریب میں گاؤں کاروڑو سید پہنچے علی مردان شاہ کی دوسری برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرحوم سید علی مردان شاہ کی پیپلز پارٹی کے لئے خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کی وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں علی مردان شاہ کے سیاسی دور اور عوام کو اپنا بنانے والی کوششوں کو سلام پیش کرتا ہوں جس وجہ سے اس علاقے کی عوام علی مردان شاہ سے اتنا قریب ہو گئی اور انہوں نے علی مردان شاہ سے اتنا تعاون کیا کہ علی مردان شاہ کو اپنے دور میں الیکشنز میں دو مرتبہ سندھ کے سابق چیف منسٹروں کو ہرا دیا اور آخری مرتبہ بھی سندھ کے سابق چیف منسٹر کو ہرایا علی مردان شاہ پیپلز پارٹی کا سچا کھرا رہنما تھا اصول پرست تو اتنے قدر تھا جو پیپلز پارٹی سے ان کے چالیس سالہ سیاسی دور میں ثابت قدم رہا اور انہوں نے برسی تقریب اور میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں علی مردان شاہ پیپلز پارٹی کا عظیم سرمایہ تھا اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی الیکشن جیتتے رہے علی مردان شاہ کی کارکردگی کی وجہ سے پیپلز پارٹی اس علاقے میں متحد اور مضبوط مستحکم ہوئی اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے عوام کی مفاد کے کام بھی اپنے دور میں کروائے اس وجہ سے عوام نے علی مردان شاہ کے گزرنے کے بعد بھی ان کے فرزند امیر علی شاہ کو ووٹ میں دیکر والد کی جگہ پر الیکشن جتیا اب امیر علی شاہ پر منحصر ہے کہ وہ علی مردان شاہ کے نقش قدم پر چل کر علی مردان شاہ کی طرح عوام کے مسئلے حل کرے اور عوام کے جو ترقیاتی کام ہیں وہ پایا تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کرے تو ان کی قدر عوام میں علی مردان شاہ جیسی ہو جبکہ ہمارا ساتھ امیر علی شاھ کے ساتھ ہے اور شامل رہیگا آگے عوام سے تعاون کرنا امیر علی شاہ کا کام ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے آخر میں مرحوم علی مردان شاہ کے لئے دعا خیر مانگی اور اس برسی تقریب میں سابقہ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ ، ذوالفقار علی شاہ ، تیمور ٹالپر اور دیگر نے خطاب کیا بعد میں وزیر اعلیٰ سندھ نے پارٹی کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ان کے مسائل سنیں اور ان کو حل کرنے کے لئے مشورے اور تجویزیں لیں گئیں کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ عوام کے مسئلے حل کرانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں کیونکہ پپلز پارٹی اور عوام لازم ملزوم ہیں دریں اثنا پریس کلب عمرکوٹ میں رحیمدانی اکیڈمی کی جانب سے شاندار طریقے سے مرحوم علی مردان شاہ کی دوسری برسی تقریب منائی گئی جس میں عمرکوٹ کے نامور ڈاکٹر لالچند کتری ، ڈاکٹر شفیع محمد بجیر ، سرپرست اعلیٰ پریس کلب عمرکوٹ سینئر صحافی حاجی گل حسن آریسر ، رحیمدانی اکیڈمی کے صدر رسول بخش رحیمدانی اور ماہر تعلیم رٹائرڈ استاد خدا بخش ھالیپوٹو اور دیگر نے خطاب کیا۔

#

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں