ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹری اینڈاوزان وپیمانہ جات وہاڑی کی 11ماہ سے خالی سیٹ پرلیڈی انسپکٹرعابدہ حنیف نے خودساختہ ڈسٹرکٹ آفسیرکاچارج سنبھال لیا

پیر 22 اگست 2016 13:14

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹری اینڈاوزان وپیمانہ جات وہاڑی کی 11ماہ سے خالی سیٹ پرلیڈی انسپکٹرعابدہ حنیف نے خودساختہ ڈسٹرکٹ آفسیرکاچارج سنبھال کردرجہ چہارم کے ملازم امان اللہ اور2پرائیویٹ آدمیوں جاویداورمصطفےٰ کوساتھ ملاکرلوٹ مارکابازارگرم کررکھاہے سرکاری گاڑی پرسوارہوکریہ لوگ دکانداروں کوناجائزتنگ کرتے ہیں درجہ چہارم کاملازم امان اللہ خودکوانسپکٹرویٹس اوران کے دیگر2پرائیویٹ ساتھی خودکو محکمہ کاافسران ظاہرکرکے دکانداروں کواپنی دستخط شدہ رسیدیں جاری کرکے رقوم وصول کرلیتے ہیں جبکہ قانونی طورپرڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹری اور اس کی عدم موجودگی میں انسپکٹررسیدجاری کرنے کامجازہوتاہے ذرائع کاکہناہے کہ لیڈی انسپکٹروہاڑی کی رہائشی ہے اوراس نے تقریباً11ماہ قبل اپنااثرورسوخ استعمال کرکے ڈسٹرکٹ آفیسرامتیازحسین معصومی کاتبادلہ کرانے کے بعدڈسٹرکٹ آفیسر کی سیٹ خودسنبھال لی اورلوٹ مار کاسلسلہ شروع کردیاجس پروہاڑی کے رہائشی شیخ فیاض نامی شخص نے عابدہ حنیف کے خلاف ڈی سی اووہاڑی کودی گئی درخواست میں موقف اختیارکیاکہ عابدہ حنیف ناجائزاختیارات کابے تحاشہ استعمال کرتے ہوئے دکانداروں سے سرکاری فیس سے زائدفیس وصول کرکے کرپشن کررہی ہے اورناجائزطریقہ سے پرائیویٹ لوگوں اوردرجہ چہارم کے ملازم کوانسپکٹرظاہرکر کے اپنے اختیارات سے تجاوزکی مرتکب ہو رہی ہے لہٰذااس کے خلاف کاروئی کی جائے اورڈسٹرکٹ آفیسرانڈسڑی اینڈ اوزان وپیمانہ جات پرکوئی ایماندارافسرتعینات کیاجائے جس پرڈی سی اووہاڑی نے DOCمہرامیربخش کوانکوائری آفیسرمقررکردیاہے جبکہ انکوائری آفیسرنے درخواست گذارشیخ فیاض اورلیڈی انسپکٹردرجہ چہارم کے ملازم امان اللہ اوردیگر2پرائیوٹ اشخاص جاویداودمصطفےٰ کو23اگست کوانکوائری کیلئے طلب کرلیا ہے-

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں