وہاڑی،یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی کیمپس میں سپورٹس گالا 2024 کا افتتاح

منگل 5 مارچ 2024 20:41

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی کیمپس میں سالانہ سپورٹس گالا 2024کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد نے فضا میں غبارے چھوڑ کرسالانہ سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

سپورٹس گالا میں طلباء و طالبات کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن، فٹ بال، والی بال، رسہ کشی، باسکٹ بال، ہینڈ بال، ایتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس کے الگ الگ مقابلہ جات ہوں گے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسرار احمد نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کی بھی اتنی ہی اہمیت ہوتی ہے جتنی کہ نصابی سرگرمیوں کی، پڑھائی کے ساتھ کھیلوں میں بھرپور حصہ لینے سے طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما پر نہایت مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں کھیل محض تفریح کے مواقع مہیا نہیں کرتے بلکہ کھیلوں کے ذریعے ہم اپنے طلباء کو نظم و ضبط کی عملی تربیت دے سکتے ہیں۔

\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں