یوم شہداء پولیس پر شہید کانسٹیبل آصف علی شاہ کی قبر پر سلامی پیش کی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 4 اگست 2021 14:20

یوم شہداء پولیس پر شہید کانسٹیبل آصف علی شاہ کی قبر پر سلامی پیش کی گئی
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 04 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،مبشر مجید مرزا) پٹرولنگ پولیس پکھی موڑ کے کانسٹیبل آصف علی شاہ جو کہ اپنے فرائض کی بجا آوری کے دوران 2013 میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے آج یوم شہداء پولیس کے موقع پر پٹرولنگ پولیس پکھی موڑ کے چاک و چوبند دستہ نے ایس پی پٹرولنگ ملتان ہما نصیب کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ وہاڑی عبدالرحیم خان کی قیادت میں شہید آصف علی شاہ کی قبر پر حاضری دی سلامی پیش کی اور ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب اکرم نعیم بھروکا کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی شہید آصف علی شاہ کے بھائی سید اخلاق شاہ کے ہمراہ فاتحہ خوانی کی اور مٹھائی پیش کی ڈی ایس پی عبدالرحیم خان نے کہا کہ شہید ہماری قوم کا اثاثہ ہیں اور فورس کے ماتھے کا جھومر ہیں انکی خدمات اور قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا خوش نصیب ہیں وہ مائیں جو ایسے بہادروں کو جنم دیتی ہیں ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال صفدر حسین جوئیہ بھی اور انچارج پٹرولنگ پوسٹ پکھی موڑ عبدالستار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں