وہاڑی، بلدیاتی الیکشن کے کاغذات نامزدگی 21تا 25اپریل 2022تک ریٹرنگ آفیسرز کے دفتر میں جمع کروائے جا سکتے ہیں ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

جمعرات 21 اپریل 2022 17:01

وہاڑی، بلدیاتی الیکشن کے کاغذات نامزدگی 21تا 25اپریل 2022تک ریٹرنگ آفیسرز کے دفتر میں جمع کروائے جا سکتے ہیں ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2022ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی جاوید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کے مطابق ضلع وہاڑی میں انتخابی عمل جاری ہے ضلع وہاڑی کی عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ہے کہ کاغذات نامزدگی 21تا 25اپریل 2022تک ریٹرنگ آفیسرز کے دفتر میں جمع کروائے جا سکتے ہیں ضلع کونسل کیلئے فارم ریٹرنگ آفیسر /ضلع الیکشن کمشنر وہاڑی کے دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں اور فارم جمع کروائے جائیں گے یادر رہے کہ لوکل گورنمنٹ کے ہیڈ کیلئے تعلیمی شرط ایف اے ہے۔\378

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں