دریائے ستلج میں طغیانی،ضلع وہاڑی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

ہفتہ 26 اگست 2023 21:25

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2023ء) دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث ضلع وہاڑی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے دفعہ 144 ہیڈ ورکس اسلام اور میلسی سائفن پر سیلاب دیکھنے والے لوگوں کے جم غفیر کے باعث لگائی، ہیڈ ورکس پر لوگوں کے اکٹھا ہونے اور دریا اور نہروں میں نہانے، تیراکی پر بھی پابندی ہو گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے مطابق دریائے ستلج میں مچھلی اور دوسرے شکار پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، ہیڈ ورکس پر گاڑیاں کھڑی کرنے، ویڈیوز، تصاویر اور سلفیاں بنانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔سید آصف حسین شاہ کے مطابق دریائے ستلج میں پرائیویٹ کشتیاں چلانے اور دریا کے کناروں پر لوگوں کے ہجوم پر بھی پابندی ہو گی، یہ اقدامات کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں