موجود حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے :محترمہ نتاشہ دولتانہ

سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کے ہاتھ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ،حکومت کے خلاف کیا جانیوالا آزادی مارچ وقت کی ضرورت ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 16 اکتوبر 2019 15:10

وہاڑی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اکتوبر2019ء ، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و مرکز ی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ نتاشہ دولتانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی و ملکی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ تبدیلی حکومت نے اپنے ڈیڑھ سال سے زائد کے دور اقتدار میں اب تک صرف سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے علاوہ کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک و قوم کو فائدہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

محترمہ نتاشہ دولتانہ کامزید کہنا ہے کہ حکومت بے تحاشہ مہنگائی کرکے غریب عوام کے ہاتھ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کررہی ہے۔ موجودہ حکومت کے خلاف کیا جانیوالا آزادی مارچ وقت کی اہم ضرورت ہے اس آزادی مارچ میں حالات کے ستائے عوام سڑکوں پر نکلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرتے ہوئے عوامی مفادات کی خاطر اقدامات کئے ہیں۔ ہمارے قائدین کو انتقام کانشانہ بناکر حقیقت کو چھپایا نہیں جاسکتا ہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں