طلبا نے امتحانات کے خلاف وہاڑی پریس کلب میں احتجاج

وزیرتعلیم سے امتحانات کو فوری طور پر کینسل کرنے کا مطالبہ

بدھ 7 جولائی 2021 00:45

طلبا نے امتحانات کے خلاف وہاڑی پریس کلب میں احتجاج
وہاڑی ( سید وسیم بخاری-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2021ء) طلبا نے امتحانات کے خلاف وہاڑی پریس کلب میں احتجاج کیا اوروفاقی وزیرتعلیم سے امتحانات کو فوری طور پر کینسل کرنے کا مطالبہ کیا-طلباء کا کہنا تھا کرونا کی وبا کے دوران سکول کالج اور اکیڈمی کے بند ہونے کی وجہ سے ہم امتحانات کی تیاری نہیں کر سکے حکومت کو چاہیے کہ بغیر امتحانات لئے ہمیں کلاسز میں پرموٹ کیا جائے تاکہ ہم اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے اپنا دوسرا سال ضائع ہونے سے بچ سکیں احتجاج میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول اسلامیہ ہائی سکول ڈگری کالج کامرس کالج اورپرائیویٹ کالجز کے میٹرک فسٹ ائیرسیکنڈ ایئر کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے مطالبہ کیا کہ امتحانات کو فوری طور پر ملتوی کرتے ہوئے ہمیں کلاسز میں پرموٹ کیا جائے

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں