وہاڑی ، گراں فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں ،ڈپٹی کمشنر مبین الہی

جمعرات 12 اگست 2021 13:31

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں گزشتہ 10روز میں 7ہزار763چھاپے مارے گئے اور 1041گراں فروشوں کو 25لاکھ 91ہزار 550روپے جرمانے،8کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اور 22کو گرفتار کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے چیکنگ کا عمل جاری رکھیں گراں فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس باقاعدگی سے گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں اس حوالے سے کسی قسم کی سستی یا کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے گراں فروش اور ناجائز منافع خور عوام کیلئے مشکلات پیدا کرتے ہیں جو کہ کسی بھی لحاظ سے قابل برداشت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں