نگہبان رمضان پیکج کے تحت ضلع میں 67451 راشن بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

منگل 12 مارچ 2024 19:24

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے ضلع میں نگہبان رمضان پیکج کے سلسلہ میں فوڈ ہیمپرز کی تقسیم تیزی سے جاری ہے ، ضلع وہاڑی میں 67ہزار 451 مستحقین خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحصیل وہاڑی میں20048، تحصیل بوریوالا میں 15324اور تحصیل میلسی میں 32079مستحق خاندانو ن میں فوڈ ہمپرز تقسیم کئے گے ہیں ، جس کا مقصد ماہ رمضان میں مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے ۔

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ ڈسپیچ ٹیمیں مستحق افراد کے گھروں میں جا کر سکیننگ کے بعد راشن بیگز تقسیم کر رہی ہیں تاکہ صحیح حقدار تک فوڈ ہمپرز پہنچ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستحقین گھر پر موجود رہیں تاکہ سامان حقیقی افراد کو ڈلیور کیا جا سکے ۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں