وہاڑی شہر میں میڈیکل کالج کا قیام میری اولین ترجیح ہے،ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ

بدھ 20 مارچ 2024 17:39

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کے ہمراہ وہاڑی میں میڈیکل کالج کے قیام اور ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں میڈیکل کالج کے قیام کیلئے فیزبیلٹی رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مختلف قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام، نگہبان رمضان پیکج کے تحت فوڈ ہمپرز کی تقسیم اورایگری کلچر فیئر پرائس شاپ بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ممبر قومی اسمبلی ۔ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ وہاڑی شہر میں میڈیکل کالج کا قیام میری اولین ترجیح ہے ،جس کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیزبیلٹی رپورٹ تیار ہے اور انشاء اللہ جلد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے میڈیکل کالج کے قیام کیلئے منظوری لے لی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایم این اےتہمینہ دولتانہ نے مزید کہا کہ وہاڑی کی عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل میرا مشن ہے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت نظر آئے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑ ی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ میڈیکل کالج کے قیام کیلئے تمام پیشگی اقدامات مکمل ہیں میڈیکل کالج کا قیام وہاڑی کی عوام کیلئے بہت بڑا تحفہ ہو گا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ضلعی انتظامیہ اقدامات کو عملہ جامہ پہنائے گی۔

ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ نے اجلاس میں متعلقہ افسران کو وہاڑی شہر سمیت لڈن اور دیگر دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہاڑی شہر کی سڑکوں کے اطراف پھول دار پودے لگائے جائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو۔ جس پر ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے متعلقہ افسران کو سڑکوں کے اطراف پھول دار پودے لگانے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سی او بلدیہ کو ہدایت کی کہ سڑکوں کے ڈیوائیڈرز میں پودے لگانے کا کام تیز کیا جائے اور باقاعدگی سے پانی دیا جائے اجلاس میں دیہی مراکز صحت پر ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے انڈسٹریل اسٹیٹ کے ڈرنیج سٹم کیلئے ایکسٹرنل ڈسپوزل پر کام کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار، ایڈیشنل ڈپٹی فنانس مظفر خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق احمد، ایکسین بلڈنگ نذر عباس بخاری، ایم ایس ڈاکٹر احمد فراز، سی او ضلع کونسل سید ناصر نعمان شاہ، ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاد بشیر اور سی او ایم سی علی احمد صابر بھی موجود تھے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں