نگہبان رمضان پیکج کے تحت ضلع وہاڑی میں 1 لاکھ 89 ہزار 569 ہزار مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

جمعہ 22 مارچ 2024 16:38

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ضلع وہاڑی میں نگہبان رمضان پیکج کے سلسلہ میں فوڈ ہمپرز کی تقسیم تیزی سے جاری ہے ،ضلع وہاڑی میں ایک لاکھ 89ہزار569مستحقین خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں ،تحصیل وہاڑی میں 58ہزار256، تحصیل بوریوالا میں 59ہزار577اور تحصیل میلسی میں 71ہزار736مستحق خاندانو ن میں فوڈ ہمپرز تقسیم کئے گے ہیں ،فوڈ ہمپرز کی تقسیم کا مقصد ماہ رمضان میں مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ ڈسپیچ ٹیمیں مستحق افراد کے گھروں میں جا کر سکیننگ کے بعد راشن بیگز تقسیم کر رہی ہیں تاکہ صحیح حقدار تک فوڈ ہمپرز پہنچ سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستحقین گھر پر موجود رہیں تاکہ سامان حقیقی افراد کو ڈلیور کیا جا سکے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈافراد اپنا فون نمبر ہمہ وقت آن رکھیں ڈسپیچ ٹیمیں آپ سے رابطہ کرکے اشیائے خوردونوش بروقت آپ کے حوالہ کریں گی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں