وہاڑی، سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث 2مزدور دم توڑگئے

وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب ،ضلعی انتظامیہ کو ورکرز سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 4 اپریل 2024 20:15

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) وہاڑی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث 2مزدور دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے نواحی گائوں 35ڈبلیو بی کے رہائشی ماموں بھانجا عمران اور مشتاق، وہاب چوک کے قریب نجی ہائوسنگ سکیم میں بغیر حفاظتی آلات کے مین سیوریج لائن کی صفائی کر رہے تھے کہ زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے دونوں مزدوروں کو نکالا اورلاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب واقعے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ورکرز سیفٹی یقینی بنانے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں