واہ کینٹ پولیس کی کارروائی ،ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سید آغا افغانی گینگ کے 3 مرکزی ملزم گرفتارکرلیا

ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ نقدی 52500 روپے ، موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 03 پسٹل معہ ایمونیشن برآمد

پیر 22 فروری 2021 15:29

واہ کینٹ پولیس کی کارروائی ،ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سید آغا افغانی گینگ کے 3 مرکزی ملزم گرفتارکرلیا
واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2021ء) واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سید آغا افغانی گینگ کے 3 مرکزی ملزم گرفتارکرلیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ نقدی 52500 روپے ، موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 03 پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی زیر نگرانی ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سید آغا ، عالم خان اور حیات خان شامل ہیں ۔ ایس ایچ او کے مطابق گینگ کا سرغنہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، ملزمان سے مالمسروقہ کی برآمدگی دوران تفتیش کی گئی،گینگ کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں