فارن فنڈنگ کیس کا میرٹ پر فیصلہ ہوا تو تمام پارٹیاں بے نقاب ہوجائینگی،عبداللہ گل

منگل 19 جنوری 2021 23:43

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) چیئرمین تحریکِ جوانان و کشمیر محمد عبداللہ گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میرٹ پر فیصلہ کیاتو غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تمام پارٹیاں ابے نقاب ہو جائیں گی۔ جس کی وجہ مائنس ون کی بجائے مائنس آل ہو جائے گا۔ بڑی پارٹیوں میں کوئی بھی ایسی پارٹی نہیں جس کی فارن فنڈنگ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی اپوزیشنیں حکومتوں پر تنقید برائے تعمیر کرتی ہیں اور حکومتں اپنے عمل ،پالیسیوں اورکارکردگی سے عوام اور اپوزیشن کو مطمن کرتی ہیں لیکن پاکستان کی واحد حکومت ہے جو اپنا دفاع اپنی کارکردگی کی بجائے ترجمانوں کے زریعے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہو کرتیل، چینی،آٹا اور دودھ کی قیمتی آسمانوں کو چھو رہی ہیں لیکن حکومتی وزیر اس گرانی کو کم کرنے کی بجائے اپنے وزیرِ اعظم کا دفاع پر لگے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

محمد عبداللہ گل نے براڈ شیٹ کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کے حقائق بہت سنگین ہوں گئے اگر کمیشن والی بات سچ ثابت ہوتی ہے تو پھر احتساب کا رونا پیٹنے والی حکومت کو اپنی صفوں میں کالی بھڑوں کی نشان دہی کر کے کیفرِ کردار تک پہنچانا ہو گا۔انہوں نے کہاحکومت و اپوزیشن میں اتنا تناؤ بڑھ چکا ہے کہ سیاسی معاملات اسمبلی میں زیرِ بحث لانے کی بجائے عدالت میں اور سڑکوں پر طے ہو رہے ہیںجو کہ پورینظام کی ناکامی کو ظاہر کر رہا ہے اب صرف سچائی کو تسلیم کرنا باقی ہی

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں