وزیرآباد مخالفین کی فائرنگ سے فصل کو پانی لگانے آیا نوجوان جاں بحق

منگل 13 فروری 2024 22:52

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2024ء) تھانہ سوہدرہ کے علاقے اسمعیل پور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے فصل کو پانی لگانے آیا نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ملزمان گاڑی پر فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہیں ، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ڈسکہ روڈ پر اسمعیل پور کے قریب روڈالہ کا رہائشی محمد افضال ولد محمد صادق قوم جٹ ساہی بعمر 26 سال اپنے دوست احمد مجتبیٰ کے ڈیرہ پر فصل کو پانی لگانے کے لیے آئے ہوا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات جیسے ہی وہ ڈیرہ سے روانہ ہونے کے لیے گاڑی میں سوار ہوئے تو ملزمان نے گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر محمد افضال موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ احمد مجتبیٰ و دیگر کی دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ سوہدرہ پولیس نے مقتول کی بہن کی مدعیت میں دفعہ 302, 34 ت پ کے تحت ملزمان عمران، سجاد پسران ظفر اللہ اور قاسم ، احتشام پسران ذکااللہ کے خلاف مقدمہ نمبر 54/24 درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔\378

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں