زیارت حلقے کے عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے ،جمعیت اقتدارمیں آ کر محرومیاں ختم کرے گی ،خلیل الرحمن دمڑ

جمعرات 10 نومبر 2022 17:10

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2022ء) جمعیت علماء اسلام زیارت کے جنرل سیکرٹری ،جمعیت بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سابق ایم پی اے خلیل الرحمن دمڑ نے جمعیت زیارت کے عہدے داران کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ بلاتفریق زئی خیلی تعصب سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت ،مسائل حل اور ترقیاتی کام کئے ہیں جمعیت علماء اسلام نے جتنے کام زیارت حلقے میں اجتماعی کئے ہیں کسی نے بھی نہیں کئے ہیں زیارت جمعیت کا قلعہ تھا قلعہ ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ رہے گا آج بھی زیارت حلقے کہ لوگ جمعیت کے اجتماعی کاموں سے خوش ہیں جمعیت کے دور حکومت میں امن امان عوام کی جان ومال محفوظ تھے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک اور بلوچستان میں اورزیارت حلقے میں جمعیت کامیاب ہوگی کارکنان ووٹر سپوٹران پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے پارٹی اقتدار میں آ کر عوام کے ساتھ کارکنان کے مسائل حل کرنے میں بھی دلچسپی لے گی عوام موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے زیارت سنجاوی کے سیلاب زدگان و بارش متاثرین کو مکمل نظر انداز کرنے پرسخت نالاں ہیں غریب عوام اس سردی میں کھلے آ سماں کے نیچے پڑے ہیں مگر صوبائی حکومت کی جانب سے ان کی بحالی کیلئے تو دور کی بات ان کی مدد تک نہیں کی یہ لوگ کھلے آ سماں کے نیچے بغیروں چھتوں دیواروں کے اپنے بچوں گھر والوں کے ساتھ مشکل میں زندگی گذار رہے ہیں مگر سگندل حکمرانوں کو ان پر ترس نہیں آ رہا زیارت سنجاوی ہرنائی کی طرح بلوچستان کے دیگر شہروں علاقوں میں بھی سیلاب ذدگان اور بارش متاثرین بے یارو مددگار پڑے ہیں صوبائی حکومت نے ان کو مکمل نظر انداز کیا ہے عوام آ نے والے الیکشن میں ان حکمرانوں کو مسترد اور جمعیت علماء اسلام کو خدمت کا موقعہ دے گی جمعیت علماء اسلام نے نہ پہلے اقتدار میں عوام کو مایوس کیا ہے نہ اب اقتدار میں آ کر عوام کو مایوس کرے گی۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں