محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے، نذیر پانیزئی

محکمہ زراعت کے افسران و اہلکاران محکمہ کو مزید فعال بنانے کے لیے مزید بہتر کام کریں

جمعرات 12 مئی 2022 21:40

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2022ء)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے افسران کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کثیر تعداد میں افسران اور اہلکاران نے شرکت کی۔اجلاس سے ڈپٹی ڈائریکٹر توسیعی حاجی نذیر احمد پانیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے محکمہ زراعت کے افسران و اہلکاران محکمہ کو مزید فعال بنانے کے لیے مزید بہتر کام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا صوبائی وزیر زراعت اسد بلوچ ،سیکرٹری امید علی اور ڈی جی علی رضا جمالی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں زمینداروں کے تمام جائز مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ہم زمینداروں کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں جو زمیندار محکمے کے ساتھ رجسٹرڈ تھے ان کو رواں ہفتے مفت ادویات دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کو سخت ہدایت کی ہے کہ جو زمیندار رجسٹرڈ نہیں ہے ان کی جلد رجسٹریشن کروائیے،سرکاری موٹر سائیکل کی ماہانہ قسط وقت پر جمع کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت کے تمام علاقوں میں فیلڈ ڈے جلد جاری ہے،زمینداروں اروں سے رابطے بہت ضروری ہے زمینداروں سے مل کر کام کریں گی

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں