کرکٹ لیجنڈز ویون رچرڈز اور آ ئن چیپل نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قراردیدیا

اسلام آباد میں خود کو زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں کو بلاخوف پاکستان آنا چاہیے،چیپل اور رچرڈز کی عمرا ن خان سے ملاقات میں گفتگو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اپنا کردارادا کریں، عمران خان

ہفتہ 10 جون 2017 23:56

کرکٹ لیجنڈز ویون رچرڈز اور آ ئن چیپل نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قراردیدیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) کرکٹ لیجنڈز ویون رچرڈز اور آ ئن چیپل نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں خود کو زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں ۔ ہفتہ کو یہ بات انہوں نے سابق کرکٹ کپتان عمران خان سے ملاقات میں کہی ۔ ملاقات میں پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے آئن چیپل نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے ، ہم اسلام آباد میں خود کو زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں ۔سر ویون رچرڈز نے اس موقع پر کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بلاخوف پاکستان آنا چاہیے ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستانی پر امن اور کرکٹ سے پیار کرنے والے لوگ ہیں ، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اپنا کردارادا کریں ۔
وقت اشاعت : 10/06/2017 - 23:56:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :