اب ہوگا اصل مقابلہ ،جاوید آفریدی اور شاہ رخ خان ایک بار پھر آمنے سامنے

پاکستان اور بھارت کی سپانسر ٹیمیں جہاں غیر ملکی ٹی ٹونٹی لیگ میں پہلی مرتبہ ٹکرائیں گی وہیں پشاور کے خان یعنی شاہ رخ خان اور پشاور کے ہی جاوید آفریدی کی ٹیموں کے درمیان پڑے گا گھمسان کا رن پڑے گا

بدھ 21 جون 2017 17:32

اب ہوگا اصل مقابلہ ،جاوید آفریدی اور شاہ رخ خان ایک بار پھر آمنے سامنے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) پاکستان اور بھارت کی سپانسر ٹیمیں جہاں غیر ملکی ٹی ٹونٹی لیگ میں پہلی مرتبہ ٹکرائیں گی وہیں پشاور کے خان یعنی شاہ رخ خان اور پشاور کے ہی جاوید آفریدی کی ٹیموں کے درمیان پڑے گا گھمسان کا رن پڑے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کے زریعے پاکستان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد جہاں جنو بی افریقا کرکٹ لیگ میں بینونی فرنچائز خرید کر پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں وہیں کنگ خان نے اب کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے بعد کیپ ٹان کی ٹیم اپنے نام کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹیم مالکان نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے میدان میں تگڑے سپاہی یعنی جارحانہ مزاج کرکٹرز کو اپنی اپنی ٹیموں میں شامل کرنے کے لیے سوچ بچار بھی شروع کردی ہے۔ اب پاک بھارت ملکوں کی ٹیمیں ٹکرائیں یہ نہ ٹکرائیں لیکن جنوبی افریقی کرکٹ لیگ میں ان دونوں ٹیموں کے مقابلے کے دونوں ملکوں کے عوام منتظر ہے۔ کون ہوگا فاتح پاکستان یا بھارت یعنی جاوید آفریدی یا پھر بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ،اس کا فیصلہ اب نومبر، دسمبر میں ہوجائے گا ۔
وقت اشاعت : 21/06/2017 - 17:32:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :