نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی، فاسٹ باﺅلر لیوک فلیچر سر پر گیند لگنے سے ہسپتال جانے پر مجبور

اتوار 9 جولائی 2017 16:16

نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی، فاسٹ باﺅلر لیوک فلیچر سر پر گیند لگنے سے ہسپتال جانے پر مجبور
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9 جولائی۔2017ئ) انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں فاسٹ باﺅلر لیو ک فلیچر کے سر پر گیند لگنے کے واقعے نے شائقین کرکٹ کو آنجہانی کینگرو بلے باز فلپ ہیوگز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی یاد دلا دی ۔ ناٹنگھم شائر کے فاسٹ باﺅلر کے ساتھ یہ اندوہناک واقع اس وقت پیش آیا جب واروکشائر کے سیم ہین نے ان کی گیند پر واپس زور دار شاٹ کھیلا جو سیدھا ان کے سر پر لگا اور وہ زمین بو س ہوگئے، امپائرز نے فوری پر ابتدائی طبی امداد کی ٹیموں کو میدان میں طلب کر لیا اور اس واقعے کے بعد ناٹنگھم شائر کے سپنر سمت پٹیل کی آنکھو ں میں آنسو دیکھے گئے ، ابتدائی طبی امداد کے بعد لیوک فلیچر کو سر پر تولیہ ڈال کر میدان سے باہر لیجایا گیا اور بعد ازاں ناٹنگھم شائر کی جانب سے ان کی ایمبولینس کے اندر سے ایک تصویر جاری کی گئی جس میں وہ آکسیجن لیتے ہوئے اپنے خیریت کے ہونے کی خبر دیتے نظر آئے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ان کے ٹیسٹ کروانے کے لیے انہیں مقامی ہسپتال شفٹ کردیا گیا ۔

نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی، فاسٹ باﺅلر لیوک فلیچر سر پر گیند لگنے سے ہسپتال جانے پر مجبور
وقت اشاعت : 09/07/2017 - 16:16:47