خیبرپختونخوا سنوکر کپ اکتوبر سے شروع ہوگا،جس میں مختلف اضلاع سے کھلاڑی شرکت کرینگے، اورٹاپ چھ پلیئرز پشاور میں منعقدہ مین رائونڈ میں اپنے ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرینگے

صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار علی بٹ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 21 اگست 2017 23:05

خیبرپختونخوا سنوکر کپ اکتوبر سے شروع ہوگا،جس میں مختلف اضلاع سے کھلاڑی شرکت کرینگے، اورٹاپ چھ پلیئرز پشاور میں منعقدہ مین رائونڈ میں اپنے ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرینگے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) صوبائی سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار علی بٹ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سنوکر کپ اکتوبر سے شروع ہوگا۔جسمیں مختلف اضلاع سے کھلاڑی شرکت کرینگے، اورٹاپ چھ پلیئرز پشاور میں منعقدہ مین رائونڈ میں اپنے ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرینگے ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے پاکستان سنوکر فیڈریشن کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں کی بدولت انٹر نیشنل کوچ نے پاکستان میں گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو کوچ دی جس سے ان کے کھیل کا معیار کافی بہتر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اکتوبر میں منعقدہ نیشنل گیمز میں ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ وہ سنوکر کھیل کو شامل کیاجاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں سنوکر کھیل کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے نہ صرف نیشنل بلکہ انٹر نیشنل سطح پر بھی ملک وقوم کانام روشن کیا ہے، انہوں نے گرین سنوکر کپ منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا جس کیلئے باضابطہ اعلان بہت جلد کیاجائے گا۔ جس میں تمام ڈسٹرکٹس میں کوالیفائنگ رائونڈ ہونگے جبکہ مین رائونڈ پشاور گرین سنوکر کلب میں منعقد ہوگا جس میں صوبے کے ٹاپ 16 کھلاڑی شرکت کرینگے ۔
وقت اشاعت : 21/08/2017 - 23:05:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :