اگلے برس کے آغاز میں پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے انعقاد کی کوششیں کر رہے ہیں: نجم سیٹھی

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 ستمبر 2017 21:30

اگلے برس کے آغاز میں پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے انعقاد کی کوششیں کر رہے ہیں: نجم سیٹھی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم ستمبر 2017ء) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگلے برس کے آغاز میں پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے انعقاد کی کوششیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے انعقاد کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ کوشش ہے کہ یہ سیریز اگلے برس کے آغاز میں کھیلی جائے۔ اس حوالے سے تینوں ممالک کے کرکٹر بورڈز کے درمیان معاملات طے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیریز کسی نیوٹرل وینیو پر ہی کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 01/09/2017 - 21:30:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :