سابق ساوتھ افریقی کرکٹر ڈیون ٹالجرڈ کو ریپ کے الزام میں 18 سال قید کی سزا

ڈیون ٹالجرڈ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 25 میچ کھیلے انہوں نے ایک دفعہ پاکستان میں اپنے دورہ کے دوران ہیٹرک بھی کی تھی

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:08

سابق ساوتھ افریقی کرکٹر ڈیون ٹالجرڈ کو ریپ کے الزام میں 18 سال قید کی سزا
کیپ ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) سابق ساوتھ افریقی کرکٹر ڈیون ٹالجرڈ پر سٹیلا نامی خاتون کا 10 سال کے دورانیہ میں 150 دفعہ ریپ کرنے کا الزام ثابت ہوا جس کے بعد انہیں جیل بھیجچ دیا گیا ہے۔عدالت کی جانب سے سابق کرکٹر ڈیون ٹالجرڈ کو 18 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔سابق کرکڑ ڈیون ٹالجرڈ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 25 میچ کھیلے انہوں نے ایک دفعہ پاکستان میں اپنے دورہ کے دوران ہیٹرک بھی کی تھی۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر سٹیلا نامی خاتون کے ساتھ 10 سال کے دوران متعدد بار ڈرا دھمکا کر ریپ کرتے رہے جبکہ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت بار ڈیون ٹالجرڈ کو انکار کرنے کی کوشش کی مگر وہ ڈیون ٹالجرڈ کی دھمکیوں سے بہت ڈری ہوئی تھیں جبکہ انہوں نے متعدد بعد خودکشی کی بھی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔ بالاخر انہوں نے 2015 میں ہمت کر کہ پولیس کو فون کیا اور انہیں سب کچھ بتایا۔تاہم عدالت کی جانب سے آج کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کرکٹر ڈیون ٹالجرڈ کو 18 سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔ ۔
وقت اشاعت : 14/09/2017 - 22:08:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :