تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ، پاکستان نے ایک درجے ترقی کے ساتھ نیوزی لینڈ سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

بدھ 1 نومبر 2017 22:15

تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ، پاکستان نے ایک درجے ترقی کے ساتھ نیوزی لینڈ سے ٹاپ پوزیشن چھین لی
نئی دہلی ۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہو گئی، گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ سے ٹاپ پوزیشن چھینی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی، پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کیویز کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم ایک درجے ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی، نیوزی لینڈ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور بھارت کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔
وقت اشاعت : 01/11/2017 - 22:15:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :