رک فلیئر کا20سال کے عرصے کے دوران 10ہزار خواتین کے ساتھ تعلقات قائم کرنیکا انکشاف

جمعرات 9 نومبر 2017 13:58

رک فلیئر کا20سال کے عرصے کے دوران 10ہزار خواتین کے ساتھ تعلقات قائم کرنیکا انکشاف
نیو یارک (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر2017ء)سابق شہرہ آفا ق ریسلنگ چیمپئن رک فلیئر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 20سال کے عرصے کے دوران 10ہزار خواتین کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور روزانہ شراب کی 10بوتلیں بھی خالی کیں ۔ امریکی ریاست منیسوٹا سے تعلق رکھنے والے ہال آف فیم ریسلر نے اپنی زندگی پر بننے والی ڈاکومنٹر ی میں ریسلنگ کے نتیجے میں زندگی میںہونے والے نقصانات سے پردہ اٹھایا ۔

16مرتبہ کے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن کا ریسلنگ کے بارے میں کہنا تھا کہ پہلے میں بہترین ریسلر تھا تاہم بعد میں یہ بیماری بن گئی ،دنیا کے عظیم ترین ریسلر کے طور پر پہچانے جانے والے رک فلیئر زندگی میں کبھی سچی خوشی نہ پا سکے اور جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی زندگی میں کتنی خواتین آئیں تو انکاکہنا تھا کہ ”شاید10ہزار“ ،میں نے ان کے ساتھ سنجیدہ رشتہ نبھانے کی کوشش کی تاہم وہ ایک دن سے زیادہ نہ چل پایا کیوں کہ میں ایک بدقسمت انسان ہوں،فلیئر کے 4بچے ہیں اور وہ 4مرتبہ کے طلاق یافتہ ہیں ۔

(جاری ہے)

فلیئر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی کثرت شراب نوشی کی عادت پر قابو پانے کے لیے سائیکولوجسٹ سے علاج بھی کروایا تھا،فلیئر کے مطابق جب انہوں نے سائیکالوجسٹ کو بتایا کہ وہ 20سال سے اسی طرح شراب نوشی کررہے ہیں تو اس نے کہا کہ پھر آپ کے لیے اس سے چھٹکارا پانا ناممکن ہے تاہم میں اس وقت بھی اس سے اختلاف کیا ۔68سالہ فلیئرواحد سپر سٹا ر ہیں جنہیں 2مرتبہ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا، انہیں رواں سال اگست میں اعضاءکی بیماری کے باعث ہسپتال لیجایا گیا تھا ،ان کے ساتھیوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ سابق ریسلر کا آپریشن کیا گیا ہے تاہم انہیں مکمل صحت یابی حاصل کرنے میں مزید وقت درکار ہے۔

2011ءمیں رنگ کو خیر آباد کہنے والے رک فلیئر کا اس وقت کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں طبی معجزہ قرار دیاہے کیوں کہ ریٹائرمنٹ کے 4سال بعد بھی میڈیکل ٹیسٹ کے دوران ڈاکٹرز کو ان کے جسم میں کسی بیماری کے آثار نظر نہیں آئے۔
وقت اشاعت : 09/11/2017 - 13:58:47