جنوبی افریقہ اور بھارت ویمن ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر

مہمان بھارتی ویمن ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے

جمعرات 22 فروری 2018 14:26

سینچورین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) جنوبی افریقہ اور بھارت ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر ہو گیا، مہمان بھارتی ویمن ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینچورین میں بھارتی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو جنوبی افریقہ ویمن نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، طویل انتظار کے بعد جب بارش نہ تھمی تو ایمپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا، لی 58 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں جبکہ کپتان ڈینی وان نائیکرک 55 رنز بنا کر دوسری نمایاں کھلاڑی رہیں۔
وقت اشاعت : 22/02/2018 - 14:26:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :