پی ایس ایل تھری ،کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے ہدف دیدیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 مارچ 2018 22:40

پی ایس ایل تھری ،کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے ہدف دیدیا
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 154رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے اوور میں جو ڈینلی محمد سمیع کی سیدھی گیند سمجھنے سے قاصر رہے اور چار رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔خرم منظور اور بابر اعظم کے درمیان 101 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔

دونوں بلے بازوں نے آغاز میں محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم بعد میں وکٹ کے چاروں طرف شاٹس لگاکر اسلام آباد کے باﺅلرز کو پریشان کیا۔51 کے انفرادی اسکور پر خرم منظور حسین طلعت کی گیند پر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے،کولن انگرام بھی محض ایک رن بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے ۔بابر اعظم 55رنز سکور کرنے کے بعد حسین طلعت کا شکار بن گئے ۔

(جاری ہے)

روی بوپارہ 8رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے ،کپتان عماد وسیم 10رنز بنا کر بولڈ ہوئے ،محمد رضوان کے 9گیندوں پر 21رنز کی بدولت کراچی نے مقررہ20اوورز میں 153رنز بنائے ۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کنگز اپنے سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کی خدمات سے محروم ہے جن کو انجری کے باعث ڈاکٹرز نے کچھ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے آرام کے مشورے کے بعد امکان ہے کہ شاہد آفریدی دو سے تین میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہ کر پائیں۔عماد وسیم الیون اپنے 4 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور 4 میچز کھیل کر اس کے پاس 4 پوائنٹس ہیں۔
وقت اشاعت : 04/03/2018 - 22:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :