پی ایس ایل تھری،اسلام آباد پلے آف میں پہنچی تو پاکستان آنے پر غور کروں گا، ڈومینی

پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت بلند ہے، پاکستان کے لوگ کرکٹ سے محبت کرنے والے ہیں، اسلام آباد کے پاس پلے آف میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے،پاکستان جانے کے بارے میں غور کروں گا،جنوبی افریقی آل رائونڈڑ

بدھ 7 مارچ 2018 16:58

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی آل رائونڈڑڈر جے پی ڈومینی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سخت مقابلے ہورہے ہیں، تمام ٹیمیں ابتدا سے ہی اچھا کھیل رہی ہیں، اگلے پانچ میچوں کے لیے بھی پراعتماد ہیں۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے آل رانڈر ڈومینی نے کہا کہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ اب یہ رانڈ رابن کا دوسرا مرحلہ ہے، تو ہمارا اچھا کھیلنا بہت ضروری ہے، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اسلام آباد ٹاپ ٹیموں میں جگہ حاصل کرے جس کا ہمارے پاس بھرپور موقع بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے محبت کرنے والے اور اس کھیل کا جنون رکھتے ہیں، اسلام آباد کے پاس پلے آف میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے اور میں ضرور پاکستان جانے کے بارے میں غور کروں گا۔

(جاری ہے)

ڈومینی نے کہا کہ اب تک پی ایس ایل کھلینے کا تجربہ اچھا رہا ہے، ہمارے دو لگاتار میچز آرہے ہیں، ضروری ہے کہ دونوں میں اچھا کھیلیں۔پاکستان آنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاکستان آنے کے امکانات روشن ہیں، پاکستان کے شائقین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، اگر ان کی ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو وہ اس پر ضرور غور کریں گے۔اسلام آباد نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں کامیابی اور دو میں شکست ہوئی ہے، ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔تمام ٹیموں کے 10، 10 میچز مکمل ہونے کے بعد جو چار ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اوپر ہوں گی وہ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی جبکہ دو ٹیمیں باہر ہوجائیں گی۔
وقت اشاعت : 07/03/2018 - 16:58:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :