وزیراعلیٰ سندھ کا آئندہ برس لاہور اور کراچی کے بعد ایک اور شہر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان

پی ایس ایل کے لیے سب نے بہت کوشش کی ہے اور میں انتظامات سے مطمئن ہوں، اب آپ لوگ کراچی کو چھوڑیں، حیدرآباد کے نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی بات کریں،مراد علی شاہ کا حیدرآباد میں تقریب سے خطاب وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:19

وزیراعلیٰ سندھ کا آئندہ برس لاہور اور کراچی کے بعد ایک اور شہر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان
کراچی /حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2018ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آئندہ برس پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے میچز حیدرآباد میں کرانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے سب نے بہت کوشش کی ہے اور میں انتظامات سے مطمئن ہوں، اب آپ لوگ کراچی کو چھوڑیں، حیدرآباد کے نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی بات کریں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوحیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اور پی ایس ایل فائنل کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے سب نے بہت کوشش کی ہے اور میں انتظامات سے مطمئن ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اب آپ لوگ کراچی کو چھوڑیں، حیدرآباد کے نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی بات کریں، اگلے سال وہاں بھی پی ایس ایل کے میچز کروائیں گے۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو ہونے والے پی ایس ایل فائنل سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 13:19:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :