پی سی بی کا انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کیلئے انفراسٹرکچر میں اضافے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں فائنل کے پر امن اور کامیاب انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں مزید کھلیں گی ،نجم سیٹھی

منگل 27 مارچ 2018 18:57

پی سی بی کا انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کیلئے انفراسٹرکچر میں اضافے کا فیصلہ
لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کیلئے ملک میں انفرا سٹرکچر میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔منگل کو کراچی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ کا اجلاس چیئرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں ڈومیسٹک، انٹرنیشنل اور وومینز کرکٹ سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نجم سیٹھی نے اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں فائنل کے پر امن اور کامیاب انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں مزید کھلیں گی ،ویسٹ انڈیز ٹیم کے ٹی 20سیریز کیلئے بھی بہتر انتظامات کئے جائیں گے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک میں موجود اسٹیڈیم کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا،قومی اے ٹیم کے غیر ملکی ٹیموں سے ہوم اور اوے کی بنیاد پر سیریز ہونی چاہیے ،ملک بھر میں خواتین کی 5کرکٹ اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی جس کے مقام اور ڈیولپمنٹ پلان کا فیصلہ جلد ہوگا ۔۔
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 18:57:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :