پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، ویسٹ انڈیز کے بعد دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی

بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کے تنازع پر آئی سی سی میں معاملات چل رہے ہیں ، آئندہ چند مہینوں میں اس کا نتیجہ سامنے آ جائے گا، چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 مارچ 2018 22:09

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، ویسٹ انڈیز کے بعد دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی
لاہور۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم خالی دعوئوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ہم جو کہتے ہیں پورا کرکے دکھاتے ہیں ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لوگو کی لاہور میں ہونے والی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے جو کوششیں کی تھیں ان کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں خوشی ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، ویسٹ انڈیز کے بعد دیگرانٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ، پی ایس ایل دنیا کا بڑا برانڈ بن چکا ہے، ہمارا ساتھ دیں اور رہنمائی کریں اچھا لگے گا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 31 مارچ کو دورہ پاکستان کیلئے آئے گی، تینوں میچز کراچی میں یکم، دو اور تین اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں،پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کے تنازعہ پر آئی سی سی میں معاملات چل رہے ہیں ، آئندہ چند مہینوں میں اس کا نتیجہ سامنے آ جائے گا، چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ تنازعہ آئی سی سی میں زیر سماعت ہے اس پر میڈیا میں زیادہ بات نہیں کر سکتے ۔

پی ایس ایل تھری کی کامیابی پر نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ کراچی میں فائنل میچ پر شک وشبہات کی طرح لوگ ویسٹ انڈیز بارے بھی متفکر تھے مگر پاک ویسٹ انڈیز سیریز کراچی میں کھیلنے کے لئے تمام تر تیاریاں ہو چکیں، جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں، سیٹھی نے کہا کہ چند مہینوں میں پی ایس ایل کے آئندہ تین سالوں کے لئے رائیٹس کی نیلامی کریں گے، اب کامیاب ایونٹ کے لئے کافی سپانسر آ رہے ہیں، ستمبر میں امریکہ میں مجوزہ ٹرائی سیریز بارے معاملات طے کر رہے ہیں،نجم سیٹھی نے بتایا کہ بعض قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے پی ایس ایل کا الگ بورڈ نہیں بنا سکے مگرمستقبل میں پی ایس ایل کی بڑھتی ہو ئی ذمہ داریوں کے پیش نظر کوئی قانونی طریقہ ڈھونڈھ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/03/2018 - 22:09:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :