بحریہ نیشنل انٹر سکول بیس بال چیمپیئن شپ کا آغاز

پیر 14 مئی 2018 23:19

بحریہ نیشنل انٹر سکول بیس بال چیمپیئن شپ کا آغاز
لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان فیڈریشن بیس بال اور بحریہ ٹائون سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام بحریہ نیشنل انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ کاعاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹائون میں آغاز ہوگیا ہے۔ ایونٹ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ کوارٹرز لاہور، علی گڑھ پبلک سکول مانگا منڈی ، گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول مانگا منڈی ، میسیج گرامر سکول ازمیر ٹائون لاہور، ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹائون، کریسنٹ سکول شادمان، الائیڈ پبلک سکول دیپالپور، ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد، دانش سکول حاصل پور بہاولپور اور تاج پبلک سکول خیبر ایجنسی فاٹا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

ٹورنامنٹ کے پہلے روز کھیلے گئے میچز میں دانش سکول، ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹائون، الائیڈ پبلک سکول دیپالپور اور گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ کوارٹرز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔

(جاری ہے)

دانش سکول حاصل پور نے ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کو 10-0 سے شکست دی ۔ دانش سکول کے لئے سلیم ، دانش اور طلحہ نے دو رن سکورکئے جبکہ فرحان ، وسیم ، عمر اور ابوبکر نے ایک ایک رن سکور کرکے اپنا حصہ ڈالا۔

ڈویژنل پبلک سکول لاہور نے علی گڑھ سکول مانگا منڈی کو 3-0سے شکست دی ۔ ڈی پی ایس کے لئے حارث نذیر نے دو رن جبکہ دانش نے ایک رن سکورکیا۔ الائیڈ پبلک سکول دیپالپور نے گورنمنٹ ہائی سکول مانگا منڈی کو 8-0سے ہرادیا۔ الائیڈ سکول کے لئے یوسف، طلحہ اور حافظ حارث نے دو رن سکور کئے جبکہ سمیع احمد اور عادل یاسر نے ایک رن سکورکیا۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ کوارٹرز لاہور نے تاج پبلک سکول خیبر ایجنسی فاٹا کو 3-1 سے شکست دی۔

مراکہ سکول کے لئے عزیز ، مشرف اور محمد شاہ نے ایک ایک رن سکورکیا جبکہ تاج سکول کے لئے محمد نور نے ایک رن سکورکیا۔ میسیج گرامر سکول اور کریسنٹ سکول شادمان کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔کل ٹورنامنٹ کے آخری دن دو سیمی فائنل، تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل سمیت چار میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کل شام 4:30بجے بیس بال گرائونڈ میں منعقد ہوگی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بحریہ ٹائون لاہورہوں گے جوکہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
وقت اشاعت : 14/05/2018 - 23:19:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :