ورلڈ کپ 2019ء میں قومی ٹیم کا کپتان کو ن ہوگا ؟اہم اعلان کردیا گیا
منگل 12 جون 2018 11:46
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنا بڑی کامیابی ہے ،ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہے ،سر فراز احمد ورلڈکپ 2019 ءتک پاکستان ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔ ایک انٹر ویو کے دوران نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت پر وہاں گئے تھے لیکن اس مرتبہ ٹیم کے کے ساتھ دورہ کچھ زیادہ طویل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کپتان سرفراز احمد کو سپورٹ کیا ہے ، سرفراز کے علاوہ ہماری ٹیم میں کوئی بھی کھلاڑی کپتانی کا اہل نظر نہیں آتا،میرا پورا اعتماد سرفراز احمد پر ہی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کرکٹ گراﺅنڈز کے بارے میں بھی پالیسی بنالی گئی ہے ، کرکٹ کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ سٹیڈیم کی پچز پر کتنے میچز کھیلے جاسکتے ہیں، اگر پی سی بی کو گراﺅنڈ کی ضرورت ہے تو کسی کو بھی گراﺅنڈ نہیں ملے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائززکی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انتخابات اور پھر نئی حکومت آنے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین برقرار رہیں گے ، اس سوال پر انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنا کام پوری ایمانداری سے کیا ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی کے بیرون ملک دورے پی سی بی کی جیب پر بھاری پڑنے لگے ہیں ۔ ان کے 31روزہ بے مقصد دورہ انگلینڈ پر بورڈ نے تقریبا 45لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔ چیئرمین پی سی بی کی تنخواہ روپیہ بھی نہیں لیکن پھر بھی نجم سیٹھی نے لاکھوں تنخواہ کی پرکشش نوکری چھوڑ کر پی سی بی چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔ بغیر تنخواہ بھی اس عہدے میں کتنے فائدے ہیں یہ سمجھنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں۔قومی ٹیم آئرلینڈ پہنچی تو نجم سیٹھی نے بھی وہیں ڈیرے ڈال لیے۔ انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز ختم بھی ہوگئی، کھلاڑی لوٹ آئے مگر نجم سیٹھی تاحال وہیں موجود ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کے بیرون ملک دورے پر ایک دن کا خرچ کتنا ہے اب ذرا یہ بھی سن لیجئے۔ان کی ڈیلی 7500 ہزار ہوٹل کمرے کا خرچ 45000 گاڑی روزانا دو سو پونڈ یعنی 31 ہزار روپے نجم سیٹھی نے 31 روز آئر لینڈ اور انگلینڈ میں گزارے جس پر بورڈ سے 45 لاکھ روپے وصول کیے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کا دورہ میزبان بورڈ کی دعوت پر کیا۔ انگلینڈ کیوں گئی اس پر بورڈ خاموش ہے۔ سرکاری خرچ پر چیئرمین کے غیر ملکی دورے کی روایت صرف پاکستان میں ہے، دیگر بورڈز میں اسے غیر مناسب سمجھا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 12/06/2018 - 11:46:55
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بیلجیئم کے ٹم مرلیئرنے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کی فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب پذیرائی
-
سن رائزرز حیدرآباد اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیموں کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
پاکستان والی بال فیڈریشن کا اینگرو سنٹرل ایشین والی بال لیگ کے لیے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان