شعیب ملک ایک بڑے ملکی اعزاز سے محروم رہ گئے
سابق کپتان نے 27گیندوں پر53رنز سکور کیے
بدھ 13 جون 2018 12:32
ایڈنبرگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جون2018ء) قومی ٹیم کے آل را ﺅنڈرشعیب ملک پاکستان کی جانب سے تیز ترین ففٹی کے ریکارڈ سے ایک گیند دور رہ گئے۔سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں انھوں نے 22 گیندوں پر 50 رنز مکمل کر لیے تھے،پاکستان کے لیے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے، انھوں نے2010ءمیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں صرف 21 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کر لیا تھا، اس فہرست میں محمد حفیظ اب تیسرے نمبر پر ہیں، انھوں نے بھارت کے خلاف میچ میں ففٹی کیلئے23 گیندیں صرف کی تھیں۔ پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 156 رنز ہی بناسکی۔
سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی اور کائیل کوئٹزر نے 53 رنزکا آغاز فراہم کیا، کپتان کائیل نے 31 رنز پر محمد نواز کا شکار بنے، منسی کی وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی وہ 25 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جس کے بعد شاداب خان نے لگاتار دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر میزبان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے رچی بیرنگٹن صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور کالم میکلوڈ کی اننگز 12 رنز تک ہی محدود رہی۔مڈل آرڈر بلے باز ڈیلان بج نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن محمد عامر نے ان کی مزاحمت 24 رنز پر ختم کردی۔ مائیکل لیسک اور میتھیو کراس نے چھٹی وکٹ کے لیے 43 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے سکور بورڈ کو آگے بڑھایا لیکن حسن علی نے کراس کو پویلین بھیج کر اس شراکت داری کا خاتمہ کیا، وہ 13 رنز ہی بناسکے جب کہ مائیکل لیسک 37 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے لیے فخرزمان اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 33 رنزکا آغاز فراہم کیا لیکن احمد شہزاد چوتھے اوور میں 14 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔حسین طلعت تیسرے نمبر پر بیٹنگ کےلئے آئے اور فخرزمان کے ساتھ ملکر سکور بورڈ میں صرف 13 رنز کا ہی اضافہ کیا تھا کہ فخرزمان اپنی وکٹ گنوا بیٹھے وہ 21 رنز بنانے میں کامیاب رہے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد خود بیٹنگ کےلئے آئے اور حسین کے ساتھ ملکر 41 رنز کی اہم شراکت قائم کی تاہم حسین طلعت 18 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔کپتان سرفراز نے شعیب ملک کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 96 رنز کی جارحانہ شراکت داری قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، شعیب ملک 27 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے بھی شامل تھے۔ کپتان سرفراز نے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی بیسٹ اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 89 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔واضح رہے سکاٹ لینڈ نے چند روز قبل ہی انگلینڈ کو ایک روزہ میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 13/06/2018 - 12:32:44
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا