برازیل ورلڈ کپ 2018 کے لیے فیورٹ ٹیم ہے ،علی نواز بلوچ

جمعرات 5 جولائی 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) پاکستان کے سابق کپتان لیجنڈ فٹبالر علی نواز بلوچ ، فیفا ریفری احمد جان،لیژ لیگس کے انچارج زیب خان اور نیشنل کوچ حسن بلوچ نے برازیل کو ورلڈ کپ 2018 کا فیورٹ قراردیا ہے ،برازیل دنیا کی واحد ٹیم ہے جس نے تمام ورلڈ کپ کے ایڈیشن جیتے ہیں اور سب سے زیادہ ورلڈکپ پانچ مرتبہ جیتنے کا اعزاز بھی ان کے پاس ہے،اس لئے اس کو ورلڈکپ جیتنے کے زیادہ امکانات روشن ہیں۔

ورلڈ کپ میں جس طرح کے اپ سیٹ ہوئے ہیں،اور میچز میں ٹیموں کی پرفارمنس دیکھ کرکچھ پیش گوئی کرنا مشکل ہے، بیلجیئم نے جس طرح سے جاپان کے خلاف دو گول کھانے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے میچ جیتا ہے اس کو آسان نہیں لیا جاسکتا، یوروگوئے اور فرانس بھی میدان میں موجود ہیں ان چار ٹیموں میں سے ایک ٹیم نے فائنل کھیلنا ہے تو امکان اس کا یہ ورلڈ کپ کی فاتح بن سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم کراچی میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) اور لیژ لیگس کے اشتراک سے ورلڈ کپ فٹبال2018 اور پاکستان میں فٹبال کی زبوں حالی کے موضوع پر سابق فٹبالرز نے گیٹ ٹو گیدر میں کیا،میڈیا کے سوالات کے جوابات میں سابق فٹبالرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ورلڈکپ میں کھیلنے اور عالمی رینکنگ میں بہتری کے لئے ہمیں جدید فٹبال سے ہم آہنگی، فٹبال اکیڈمیز سمیت ملکی فٹبال کے سسٹم کو بہتر کرنے سے کھیل میں ترقی آسکتی ہے،سابق کپتان علی نواز نے کہا کہ ورلڈ کپ کی پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، پہلے سیمی فائنل اور فائنل کے لئے چار ٹیموں میںجنگ ہوگی، ان میں برازیل، بیلجیئم، فرانس اور یوروگوئے شامل ہے ان میں ایک ٹیم فائنل میں پہنچے گی۔

دوسری جانب سے کروشیا، روس، سوئیڈن اور انگلینڈ میں ایک ٹیم کا فائنل کھیلنا حقیقت ہے،علی نواز نے کہا کہ برازیل کو ہم اس لئے فیورٹ تصور کرتے ہیں اسکا کھیل شروع سے آخر تک ایٹکنگ ہوتا ہے،اس ورلڈکپ کے پہلے میچ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد اسنے بہتری دکھائی اور اب کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے،علی نواز نے کہا کہ پاکستان ایشیاء کے سب سے کم درجہ کے زون میں میں جہاں سب سے کمزرو ٹیمیں موجود ہیں، اس کے باوجود ہم ان کے آگے نہیں جاتے سکے،بہتری کے لئے انقلابی اقدامات کرنے ہونگے۔

،فیفا ریفری احمدجان نے کہا کہ یورپ کا فٹبال سسٹم بہت مضبوط ہے لیکن اس کا کھیل دفاعی ہے جس سے فٹبال کا اصل حسن دکھائی نہیں دیتا، جس دن یورپ کی ٹیموں نے اٹیکنگ کھیل پیش کیا اور وہ ان کی کامیابی کا دن ہوتا ہے،برازیل کو پسند کرنے کی وجہ اس کا جارحانہ کھیل ہے اس نے بڑے نام فٹبال کو دیئے ہیں،ملکی فٹبال پر ان کا کہنا تھا کہ جس ملک کی فٹبال فیڈریشن کے پاس اپنا گرائونڈ نہ ہوں اس سے ملکی فٹبال کی ترقی کی امید بے معنی ہے۔

۔لیژ لیگس کے انچارج زیب خان نے کہا کہ برازیل میری بھی فیورٹ ٹیم ہے ہارجیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ن کے کھیل سے بہت متاثر ہیں، ملکی فٹبال کے حوالے اس ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لیژ لیگس کے پورے پاکستان میں میچز کرائے اور فائنل مقابلہ پی ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا ان منتخب ٹیم پرتگال میں ایوٹ میں کھیلنے جائے گی، سسٹم کو بہتر کرکے ملکی فٹبال میں بہتری لائی جاسکتی ہے، نیشنل کوچ حسن بلوچ نے بتایا کہ پاکستان میں انڈر14سے انڈر16 میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،پاکستان کی جونیئر ٹیم نے جاپان کو ان کے ہوم گرائونڈ میں جاپان شکست دی تھی اس کے بعد ایران میں ہم نے ایران کے ساتھ برابرکھیلا اور بھارتی ، سری لنکا، بھوٹان سمیت دیگر ٹیموں کو شکست دی تھی۔

اس کے بعد اس جونیئر ٹیم کو کسی نے آگے برھانے میں کچھ نہیں کیا، جونیئر پر کام کیا جائے تو پاکستان ایشیاء میں اچھی پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔ سجاس کے صدر طارق اسلم، سیکریٹری اصغر عظیم، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اسحا ق بلوچ، سینئر جرنلسٹ عالم زیب خان نے سوالات کے سیشن میں سابقہ فٹبالرز سے ان کی ورلڈ کپ 2018کی فیورٹ ٹیم اور ملکی فٹبال کی بہتری پر جوابات لئے۔

بعدازاں فرینڈلی فٹبال میچ سجاس اور اورنگزیب جونیئر فٹبال اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا، پہلے ہاف میں سجا س کی جانب سے بلال حسین نے گول بناکر اپنی ٹیم کو برتری دلوادی ۔پہلے ہاف میں سجاس کی ٹیم ایک ،صفر سے جیت رہی تھی۔دوسرے ہاف میں اورنگزیب جونیئر فٹبال اکیڈمی کے سمیر نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ میچ میں ریفری کے فرائض فیفا ریفری احمد جان نے انجام دیئے۔ میچ سے قبل سابق کپتان قومی فٹبال ٹیم علی نواز بلوچ اور سجاس کے سینئر ممبر مقصود احمد کے ہمراہ دونوں ٹیموں کا گروپ فوٹو کیا گیا۔
وقت اشاعت : 05/07/2018 - 16:50:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :