سرفراز الیون کا بڑا کارنامہ، پاکستان کو بڑے اعزاز کا مالک بنا دیا

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کرکٹ ٹیم 132 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے

منگل 10 جولائی 2018 15:16

سرفراز الیون کا بڑا کارنامہ، پاکستان کو بڑے اعزاز کا مالک بنا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2018 ء) سرفراز الیون نے سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز جیت کر بڑا کارنامہ انجام دے دیا، پاکستان مسلسل نو ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کر دی، ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ۔ مسلسل نو سیریز جیتنے والی دنیا کی نمبر ون پاکستان ٹیم زمبابوے میں چیمپئنز کی طرح کھیلی، فائنل میچ میں آسٹریلیا کو آﺅٹ کلاس کردیا اور ثابت کر دیا کہ اس کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

اپنے آخری بارہ میچز میں پاکستان صرف ایک میچ ہارا لیکن سیریز جیتنے کی ٹرپل ہیٹ ٹرک ضرور کردی، پاکستان ٹی ٹونٹی میں سب سے آگے نکل گیا ۔ زمبابوے میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ہی سرفراز بھی ٹی ٹونٹی کے بہترین کپتان بن گئے، سرفراز کی احمد کپتانی میں پاکستان 23 میچز جیتا جب کہ صرف چار میچز ہارا ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سرفراز کی قیادت میں پاکستان نے اب تک ستائیس میچز کھیلے ہیں، سہ ملکی سیریز میں کام یابی کے بعد پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ۔

کرکٹ کے ٹی 20 فارم میں پاکستان کی بادشاہت برقرار رہی، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کرکٹ ٹیم 132 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔اس فہرست میں بھارت مسلسل 6 ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم لگاتا ر 5سیریز میں کامیابی حاصل کرکے تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ اب قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف 5ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی گی ،بلاوایو میں شیڈول سیریز کا پہلا ون ڈے جمعے کو شیڈول ہے جب کہ دیگر میچز 16،18،20 اور22 جولائی کو ہوں گے ۔

وقت اشاعت : 10/07/2018 - 15:16:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :