فرانس، فٹبال ورلڈ کپ کی جیت کا جشن

لوٹ مار کے ریکارڈ ٹوٹ گئے حفاظتی پولیس اور شائقین مابین جھڑپ، 2افراد ہلاک، 292زخمی،درجنوں گرفتار

منگل 17 جولائی 2018 21:43

فرانس، فٹبال ورلڈ کپ کی جیت کا جشن
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) فرانس میں جہاں فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے کاجشن منایا گیا وہاں لوٹ مار کے بھی ریکارڈ توڑ دئیے گئے، حفاظتی پولیس اور شائقین مابین جھڑپ میں 2افراد ہلاک اور 292زخمی ہو گئے،درجنوں شائقین کو گرفتار کر لیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس میں جہاں فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے کجشن منایا گیا وہاں لوٹ مار کے بھی ریکارڈ توڑ دئیے گئے، حفاظتی پولیس اور شائقین مابین جھڑپ میں 2افراد ہلاک اور 292زخمی ہو گئے،درجنوں شائقین کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں شائقین نے جشن بھی منایا اور لوٹ مار بھی کی۔ پولیس اور شائقین کے درمیان جھڑپوں سے دو افراد ہلاک اور دو سو بانوے زخمی ہو گئے۔فرانسیسی صدر اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے ماسکو پہنچے جہاں ان کی ٹیم نے جیت کر قوم کے دل جیت لیئے جبکہ ایمانوعیل میکرون نے تو ماسکو میں ہی اپنی ٹیم کا فتح کا جشن منایا۔

(جاری ہے)

فرانس میں بھی ہزاروں شائقین جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے جہاں انہوں جشن منانے کے ساتھ ساتھ لوٹ مار بھی شروع کر دی جس کے بعد ان کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔

پولیس نے لوٹ مار کرنے والوں پر واٹر کینن کا بھی استعمال کیا جب حالات قابو سے باہر ہوئے تو پولیس نے فائرنگ شروع کر دی جس دو افراد ہلاک جبکہ دو سو بانوے زخمی ہو گئے۔ وسطی پیرس میں پولیس نے درجنوں شائقین کو گرفتار کر لیا۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 21:43:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :