پاکستا ن نے بھارت کو ایک اور ریکارڈ سے محروم کردیا
پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا
پیر 23 جولائی 2018 13:02
بلاوائیو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2018 ء) پاکستان نے گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف کلین سویپ مکمل کرنے کے ساتھ ہی بھارت کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔ گرین شرٹس نے زمبابو ے کیخلا ف وائٹ واش مکمل کرکے بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ 7مرتبہ مخالف ٹیم کو کلین سویپ کرنے والی ٹیم بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔ بھارت نے 6،جنوبی افریقہ نے 5، ویسٹ انڈیز ، سری لنکا اور آسٹریلیا نے 4،4 ،انگلینڈ ،نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش نے 2،2جب کہ زمبابوے نے ایک مرتبہ پانچ میچز کی سیریز میں حریف ٹیم کوکلین سویپ کررکھا ہے ۔ پاکستان نے اس سے قبل 2002ءمیں زمبابوے کو زمبابوے میں ، 2003ءمیں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان ، 2008ءمیں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف پاکستان اور2017ءمیں سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارت میں وائٹ واش کرکھا ہے،پاکستان کسی ایک ٹیم کیخلاف تین مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے ۔
پاکستان اب ون ڈ ے کرکٹ میں تین یا اس سے زائد میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ20مرتبہ مخالف ٹیم کو کلین سویپ کرنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے ۔گرین شرٹس نے 5میچز کی سیریز میں 4مرتبہ ، 4میچز کی سیریز میں ایک مرتبہ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز میں ریکارڈ12مرتبہ کلین سویپ کررکھا ہے،تین میچز کی سیریز میں پاکستان کے بعد آسٹریلیا نے 11مرتبہ کلین سویپ کررکھا ہے جب کہ جنوبی افریقہ اور نیوز ی لینڈ کی ٹیمیں مخالف کو10،10مرتبہ کلین سویپ کرچکی ہیں۔ سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ نے بھی 9،9مرتبہ مخالف ٹیم کو کلین سویپ کررکھا ہے ،ایک او ر سابق عالمی چیمپئن سری لنکا نے آٹھ مرتبہ یہ کارنامہ سر انجام دیا ،بنگلہ دیش نے6، بھارت نے4اور زمبابوے نے3مرتبہ مخالف ٹیم کو کلین سویپ کررکھا ہے ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 23/07/2018 - 13:02:12
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی